Advertisement
پاکستان

مشکل وقت میں خیرسگالی کا جذبہ ،ایدھی فاؤنڈیشن کی بھارت کو امداد کی پیشکش

کراچی : بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحا ل سنگین شکل اختیار کرچکی ہے ،اس مشکل وقت میں خیرسگالی کے جذبے کے تحت ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کو امداد کی پیشکش کی گئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 24th 2021, 6:36 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے  کیسز اور اموات میں روزبروز اضافہ ہورہاہے ، ایسے میں   ہسپتالوں میں سہولیات کی کمی اور  آکسیجن کی عدم فراہمی کا بھی سامنا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان  کے سب سے معتبر ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی وزیراعظم  کو مدد کیلئے خط لکھ دیا۔

فیصل ایدھی نے خط میں   بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے ۔   اس حوالے سے  فیصل ایدھی نے اپنے خط میں لکھا کہ "  بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات پر دکھ ہے، ہم کورونا وائرس کے ان حالات میں آپ کی مدد کیلئے تیار ہیں  اور اس مشکل وقت میں انسانیت کے ناطےبھارتی عوام کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ہم آپ کو کسی بھی قسم کی تکلیف کے بغیر مکمل تعاون فراہم کرنا چاہتے ہیں ، اسی وجہ سے  ہماری ٹیم بھارت کے لوگوں کیلئے ان تمام ضروری سامان کا بندوبست کرے گی   جن کیلئے آپ کو مدد درکار ہے ۔  سب سے ا  ہم  بات یہ ہے کہ ہم آپ سے کسی اور  مدد کی درخواست نہیں کررہے ہیں  کیونکہ ہم اپنی ٹیم کو  فیول  ، کھانا ، اور دیگر تمام  ضروری سہولیات فراہم کررہے ہیں جن کی وہاں  ہماری ٹیم کو ضرورت ہوگی۔" 

فیصل ایدھی کی جانب سے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ میڈیکل ٹیکنیشنز ، آفس عملہ ، ڈرائیوراور معاون عملہ پر مشتمل ٹیم بھارت  سے ملک میں داخلے کی اجازت کی درخواست کی خواہشمند  ہے۔ ہم اپنی ٹیم کو آپ کی طرف   کسی ہچکچاہٹ کے بغیر تشویشناک  صورتحال والے   علاقوں میں بھیجنے کیلئے  تیار ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت  میں کورونا نے  پنجے گاڑھ دیے ہیں ، روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی تعداد میں کورونا کے نئے مریض سامنے آرہے ہیں، کئی ریاستوں میں اسپتالوں میں کورونا متاثرین کے لیے جگہ نہیں   جبکہ  ہسپتالوں  میں آکسیجن کی کمی سے مریض جان کی بازی ہار رہے ہیں۔

واضح رہے کہ  بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 2263 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں ۔

Advertisement
پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

  • 8 گھنٹے قبل
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • 7 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

  • ایک دن قبل
پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

  • 2 دن قبل
کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

  • ایک دن قبل
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 3 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

  • ایک دن قبل
ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

  • ایک دن قبل
لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

  • ایک دن قبل
400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

  • ایک دن قبل
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18  جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement