ریاض : سعودی مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا دوسرے لوگوں کے ساتھ میل جول حرام ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مفتی اعظم اور علما کونسل کے چیئرمین الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس میں مبتلا افراد دوسرے لوگوں کے ساتھ میل جول سے گریز کریں۔جو افراد کورونا کے مرض میں مبتلا ہو گئے ہوں انکا دوسرے افراد کے ساتھ میل جول رکھنا حرام ہے۔
مفتی اعظم سعودی عرب نے انسانی صحت کے تحفظ کیلئےاسلام کی تعلیمات اور ہدایات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صحت عظیم نعمتوں میں سے ایک ہے لہذا انسان کو اس کی قدر کرنی چاہیے ۔ ان کاکہنا تھا کہ ہر انسان کوصحت کی عظمت کا ادراک ہونا چاہیے۔اس لیے وبا کے دنوں میں لوگوں کو چاہیے کہ وہ بیماری پھیلنے سے بچنے، خود کو بھی بچانے اور دوسروں کو بھی اس سے محفوظ رکھنے کی کوشش کرے۔
مفتی اعظم نے مزید کہا کہ اسلام وبا کے شکار افراد سے صحت مند افراد کی جانوں کے تحفظ پر زور دیتا ہے، اس لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی صحت کی حفاظت کریں۔انہوں نے شہریوں اورغیر ملکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ وبا کی روک تھام کے لیے حکومت اور سرکاری اداروں کی طرف سے وضع کردہ شرائط و ضوابط پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 14 کروڑ53لاکھ22ہزار سےزائد افراد متاثر اور 30 لاکھ 84 ہزار 995افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 2 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 10 گھنٹے قبل

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا
- 15 گھنٹے قبل
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی
- 13 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- ایک دن قبل

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- 2 دن قبل

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- 2 دن قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 2 دن قبل
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- ایک دن قبل


