اسلام آباد: وفاقی حکومت نےاوپن ووٹنگ کے لیے درکار آئینی ترمیم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کا سینیٹ انتخابات کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے بڑا فیصلہ، وفاقی حکومت نے اوپن ووٹنگ کے لیے درکار آئینی ترمیم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ آئینی ترمیم لانے کے لیے وفاقی کابینہ نے اصولی منظوری دے دی،سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے، پارلیمنٹ کے موجودہ یا آٗئندہ اجلاس میں آئینی ترمیم لائی جائے گی۔
جی این این کے مطابق وفاقی کابینہ نے ترمیم کے لیے قانونی ٹیم کو بل تیار کرنے کی ہدایت کر دی،وفاقی کابینہ کی اصولی منظوری کے بعد وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کو بھی اعتماد میں لے لیا،سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے حکومت اپوزیشن سے بھی بات چیت کرے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور کابینہ کی ہدایت کے بعد قانونی ٹیم نے بل کی تیاری پر کام شروع کر دیا،پیپلز پارٹی اور ن لیگ سینیٹ کی اوپن ووٹنگ سے متعلق میثاق جمہوریت میں اتفاق کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 23 دسمبر کو صدر مملکت کی منظوری کے بعد سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کر دیا تھا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس بھجوانے کی وزیر اعظم کی تجویز کی منظوری دے دی اور ریفرنس پر دستخط کیے تھے۔عدالت عظمیٰ میں دائر ریفرنس میں صدر مملکت نے وزیر اعظم کی تجویز پر سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کی تجویز مانگی ہے۔
ریفرنس میں مؤقف اپنایا گیا کہ آئینی ترمیم کے بغیر الیکشن ایکٹ میں ترمیم کرنے کے لیے رائے دی جائے۔وفاقی حکومت نے ریفرنس میں کہا ہے کہ خفیہ انتخاب سے الیکشن کی شفافیت متاثر ہوتی ہے اس لیے سینیٹ کے انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے منعقد کرانے کا آئینی و قانونی راستہ نکالا جائے۔4جنوری 2021 کو چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے ریفرنس پر سماعت کرتے ہوئے پانچوں ایڈووکیٹ جرنلز ، اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو نوٹس جاری کیا تھا۔
2 1جنوری 2021 کو جمیعت علمائے اسلام (ف) نے سینیٹ انتخابات کے معاملے میں عدالت عظمی کی رہنمائی کے لئے صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران اوپن بیلٹ کے ذریعے انتخابات کروانے کی مخالفت کی۔ وفاقی حکومت نےاس پر تحریری جواب پیش کیا جبکہ حکومت سندھ کو ریفرنس پر اپنا مؤقف پیش کرنے کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت دی گئی ۔
16جنوری 2021 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران سینیٹ انتخابات کے انعقاد کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت عظمی ٰ سے رہنمائی طلب کرلی ۔الیکشن کمیشن پاکستان نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی مخالفت کردی ، کمیشن نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ سینیٹ انتخابات ہمیشہ آئین کی دفعہ 226 کے مطابق خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہی ہوئے ہیں۔ لہذا اوپن بیلٹ کے ذریعے مذکورہ انتخابات کے انعقاد کے لئے آئین کے آرٹیکل 226 میں ترمیم کی ضرورت ہے۔
22 جنوری 2021 کو سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دائر کردہ ایک ریفرنس میں سپریم کورٹ کے مشاورتی دائرہ اختیار کو غلط اور وقت سے پہلے رجوع کیا جس میں عدالت عظمیٰ سے سینیٹ کے انتخابات اوپن بیلٹ اور شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانے کے بارے میں رائے طلب کی گئی ہے۔
23 جنوری 2021 کو چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے صدارتی ریفرنس کا جواب پیش کرتے ہوئے اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کرانے کی حمایت کی ۔
25 جنوری 2021کو سندھ حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی مخالفت کردی۔

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 2 days ago

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 17 hours ago
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- 17 hours ago

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 17 hours ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 5 days ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 2 days ago

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 11 hours ago

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- 18 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 13 hours ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 4 days ago

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 2 days ago


.jpeg&w=3840&q=75)

