Advertisement
پاکستان

عثمان بزدار نے 9000کنال کی زمین پربطور سی ایم قبضہ کیا ہوا ہے ، پی ٹی آئی رکن داؤد سلیمانی

لاہور : پی ٹی آئی کے ناراض رکن داؤد سلیمانی کا کہنا ہے کہ ہم عثمان بزدار کو نااہلی، کرپشن اور نو گورننس کی وجہ سے پسند نہیں کرتے، عثمان بزدار نے 0900کنال کی زمین بطور سی ایم قبضہ کیا ہوا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Jan 28th 2021, 7:29 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

جی این این کے پروگرام " خبر ہے " میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ناراض رکن داؤد سلیمانی نے کہا  کہ  عثمان بزدار نے 0900کنال کی زمین بطور سی ایم قبضہ کیا ہوا ہے۔ ہم عثمان بزدار کو نااہلی، کرپشن اور نو گورننس کی وجہ سے پسند نہیں کرتے۔ عثمان بزدار کے بھائیوں اور رشتہ داروں نے کرپشن کا ماحول گرم کیا ہوا ہے ۔ تونسہ شریف سے متعلق عثمان بزدار نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔

 داؤد سلیمانی نے کہا  کہ  ہم پی ٹی آئی کا حصہ ہیں اور پی ٹی آئی میں ہی رہیں گے، ہم وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے ساتھ ہیں ۔ اگر اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو ہم اپوزیشن کا ساتھ نہیں دیں گے، اگر تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دیا تو پھر ہم اپنی پارٹی کے ساتھ غلط کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اشرف انصاری نے پروگرام میں کہا  پاکستان مسلم لیگ ن میںسارے لوگ  محب وطن ہیں، سبھی ملک اور اداروں کے ساتھ کھڑیں ہیں۔ اشرف انصاری نے کہا کہ مسلم لیگ قائد اعظم کی جماعت ہے،جس کی وجہ سے بہت سارا مذہبی طبقہ  مسلم لیگ کے ساتھ کھڑا تھا،وہ ایم پی اےیزاور ایم این ایز جن کا مذہبی بیک گراؤنڈ ہے وہ عورت کی حکمرانی اور مداخلت کو پسند نہیں کرتے ہیں۔اگر مریم نواز نے اسی طرح مداخلت کی تو میری طرح بہت سے ایم پی ایز اور ایم این ایز  اس وجہ سے پارٹی کو خیر باد کہہ دیں گے۔

Advertisement
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 2 دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 2 دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • ایک دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • ایک دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 2 دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • ایک دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 3 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 2 دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • ایک دن قبل
Advertisement