Advertisement
پاکستان

عامر لیاقت کی بجائے کوئی سنجیدہ سوال کریں: فیصل واوڈا صحافی پر برہم

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے گیلانی کو زبردست شکست ہوگی، فیصل وادڈا ، عامر لیاقت سے متعلق سوال پر غصے میں آگئےاور کہا کہ عامر لیاقت کی بجائے کوئی سنجیدہ سوال کریں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 4th 2021, 1:46 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے 37 نشستوں پر پولنگ کا آغاز ہوگیا۔ پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔قومی اسمبلی میں سینیٹ کا پہلا ووٹ پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا نے کاسٹ کیا۔ 

ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ  اللہ کی مہربانی سے گیلانی کو زبردست شکست ہوگی۔پیپلز پارٹی شرمندگی مٹانے کیلئے کسی اور سینیٹر کو ہٹا کر گیلانی کو سینیٹر بنائیں گے۔

اس دوران صحافی نےعامر لیاقت سے متعلق سوال کیا جس پر فیصل واوڈا سیخ پا ہوگئےاور کہا کہ  عامر لیاقت کی بجائے کوئی سنجیدہ سوال کریں، صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ عامر لیاقت کو سنجیدہ نہیں سمجھتے؟ جس پر فیصل واوڈ نے کہا کہ نہیں کوئی سنجیدہ سوال ہوتو جواب دوںگا۔ 

واضح رہے کہ وفاق اور صوبوں میں جنرل نشستوں پر 37 امیدوار آمنے سامنے ہیں، خواتین 18، ٹیکنو کریٹ 13 اور اقلیتی نشستوں پر 8 امیدوار مدمقابل ہیں۔ سلام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔جبکہ آئین کے مطابق سینیٹ انتخابات خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوں گے۔

Advertisement
لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

  • ایک دن قبل
بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

  • ایک دن قبل
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • ایک گھنٹہ قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

  • 20 گھنٹے قبل
پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

  • ایک گھنٹہ قبل
ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

  • ایک دن قبل
400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

  • 17 گھنٹے قبل
کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

  • ایک دن قبل
پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

  • 2 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف

پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف

  • 2 دن قبل
ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی

  • 2 دن قبل
Advertisement