Advertisement
پاکستان

سینٹ کی37 نشستوں پر انتخابات آج ہورہے ہیں

اسلام آباد :سینیٹ آف پاکستان(ایوان بالا) کی 37 نشستوں پر انتخابات آج ہو رہے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 4th 2021, 12:49 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

 تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آ باد ،  سندھ،  بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں میں پولنگ صبح نو بجے شروع ہوگی اور بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

خیال  رہے کہ پنجاب سے تمام گیارہ امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت سے دو، سندھ سے گیارہ جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے بارہ ، بارہ سینیٹرز منتخب کیے جائیں گے۔ اسلام آباد سے جنرل نشست کیلئے پی ٹی آئی کے عبدالحفیظ شیخ اور پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں جبکہ خواتین کی نشست کیلئے پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد' مسلم لیگ ن کی فرزانہ کوثر انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں۔

سینیٹ انتخابات کا سب سے بڑا معرکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جنرل نشست پر ہورہا ہے جہاں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ حکومتی اتحاد کے پاس 181 جب کہ اپوزیشن نشستوں پر موجود جماعتوں کے پاس 160 نشستیں ہیں  ۔سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی ایک جنرل اورایک خاتون کی نشست پرمقابلہ ہوگا جب کہ ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی پولنگ اسٹیشن بن جائے گی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہناہےکہ سینیٹ کے الیکشن موجودہ آئین و قانون کے تحت پرانے طریقہ کار کے مطابق خفیہ بیلٹ سے ہوں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے لیے سپریم کورٹ کی رائے پر مکمل عملدرآمدکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 100 ارکان کے ایوان میں سے 52 سینیٹرز اپنی چھ سال کی مدت مکمل کرنے کے بعد رواں ماہ کی گیارہ تاریخ کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ان  میں ن لیگ کے 17، پیپلز پارٹی کے 8، پی ٹی آئی کے 7، ایم کیو ایم کے 4 ارکان شامل ہیں۔

Advertisement
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 5 دن قبل
ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

  • 20 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

  • 17 گھنٹے قبل
بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

  • 21 گھنٹے قبل
کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

  • 21 گھنٹے قبل
400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

  • 14 گھنٹے قبل
ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی

  • 2 دن قبل
پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف

پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف

  • 2 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 4 دن قبل
لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

  • 20 گھنٹے قبل
Advertisement