Advertisement
پاکستان

پی سی بی کی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت سے تحریری ضمانت طلب

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ رواں سال بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سیکورٹی اور ویزوں کی تحریری ضمانت مانگی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 1st 2021, 4:40 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

پی سی بی حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ بھارت میں اس سال ورلڈ کپ شیڈول ہے، بھارت کے ساتھ کئی مسائل کا سامنا ہے ، پاکستان نے بھارت سے سیکورٹی ، کورونا اور ویزوں سے متعلق وضاحت مانگی ہے ، کھلاڑیوں کو فل پروٹوکول کی بھی تحریری ضمانت مانگی گئی ہے ، آئی سی سی سے کہہ دیا ہے کہ بھارت ہمیں تحریری وضاحت دے ۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ آئی سی سی کے مطابق اگر بھارت میں ورلڈ کپ نہیں ہوتا تو پھر یہ یو اے ای میں ہوگا ، امکان ہے کہ آئندہ ماہ تک اس کا کوئی فیصلہ ہو جائے گا۔ چیئرمین پی سی بھی نے کہا کہ اس سال بھی ایشیا کپ کا انعقاد مشکل ہے ، کیونکہ جون میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہے ہو سکتا ہے کہ ایشیا کپ کو 2023 تک ملتوی کرنا پڑے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم جلد جنوبی افریقہ اور پھر زمبابوے کا دورہ کرے گی۔ 

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ چھ کرکٹ ایسوسی ایشن بورڈز کے ممبرز کا اعلان ہوگیا ہے، کرکٹ ایسوسی ایشنز کے 90  سے  100 کوچز چاہئیں، بورڈ سب سے پہلے اپنے چیف ایگزیکٹو کا تقرر کریں گے،یکم  مارچ سے کلبز کی رجسٹریشن شروع ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں سکول کرکٹ ختم ہوگئی ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ان کیلئے سپانسر ڈھونڈیں، اس کے علاوہ ریجنز کو بھی خود کفیل بنائیں گے تاکہ وہ اپنے سپانسرز کے ساتھ مل کر اپنے معاملات چلا سکیں۔

اس موقع پر پی سی بی    کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ پہلے پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ جائے گی اور اس کے بعد زمبابوے میں کھیلے گی۔ اس کے بعد ٹیسٹ چیمپیئن شپ ہوگی جس سے لڑکوں کو آرام کا موقع ملے گا۔ پھر دوبارہ چھ سے سات مہینے تک مسلسل ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ ہوگی۔محمد حفیظ سے متعلق سوال کے جواب میں وسیم خان نے کہا کہ ان کے محمد حفیظ کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں ہیں بلکہ انہیں کارکردگی کی بنا پر کنٹریکٹ دیا جا رہا تھا، محمد حفیظ نے خود ہی جون تک انتظار کرنے کا کہا ہے۔

پریس کانفرنس میں پی سی بی کے قانونی مشیر نے عمر اکمل کیس کے حوالے سے بتایا کہ کھیلوں کی عالمی عدالت  میں ہم عمر اکمل کے خلاف جیت کر بھی ہار گئے ہیں۔ قانونی مشیر نے  بتایا کہ کھیلوں کی عالمی عدالت میں عمر اکمل نے اپنی اپیل میں کہا تھا کہ انہیں سزا نہیں ملنی چاہیے جبکہ پی سی بی کا موقف تھا کہ اگر دو سزائیں ہیں  تو انہیں اکٹھے نہیں چلنا چاہیے۔ عدالت نے قرار دیا کہ ایک سزا ٹھیک ہے اور ایک سزا درست نہیں ہے، جب سزا ہی ایک رہ گئی تو ہمارا قانونی نقطہ ہی ختم ہوگیا۔

Advertisement
افغانستان کے سابق فاسٹ بولر انتقال کرگئے

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر انتقال کرگئے

  • a day ago
شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ لاپتا، بحیرۂ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ لاپتا، بحیرۂ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

  • 3 hours ago
نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟

نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟

  • 2 hours ago
لاہور میں ایس ایم صادق کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد

لاہور میں ایس ایم صادق کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد

  • a day ago
زیارت میں دہشت گردوں کا خونریز حملہ ناکام، 9 پولیس اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک

زیارت میں دہشت گردوں کا خونریز حملہ ناکام، 9 پولیس اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک

  • a day ago
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • an hour ago
بلوچستان: آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد ہلاک، فورسز کے 11جوان بھی شہید

بلوچستان: آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد ہلاک، فورسز کے 11جوان بھی شہید

  • 3 hours ago
کامیڈین اداکار اللہ رکھا پیپسی سپرد خاک

کامیڈین اداکار اللہ رکھا پیپسی سپرد خاک

  • a day ago
ایران کے شہید رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کا جلوس عراق میں داخل، ہزاروں افراد کا مارچ

ایران کے شہید رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کا جلوس عراق میں داخل، ہزاروں افراد کا مارچ

  • 3 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں ہزارں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ہزارں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 3 hours ago
پاکستان کے مشہور ٹی وی اداکار نے طلاق کی تصدیق کردی، اداکارہ سے راہیں جدا

پاکستان کے مشہور ٹی وی اداکار نے طلاق کی تصدیق کردی، اداکارہ سے راہیں جدا

  • 3 hours ago
انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا اچانک دورہ، غفلت پر فوری کارروائی

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا اچانک دورہ، غفلت پر فوری کارروائی

  • a day ago
Advertisement