اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، آج ہم ڈوزیئرسامنے رکھ رہے ہیں، یہ ڈوزیئرمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر انسانی حقوق شریں مزاری اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔جس میں پاکستان نےبھارتی الزامات اورحقائق پرمبنی ڈوزیئر پیش کردیا ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ ڈوزیئر131صفحات پر مشتمل ہے،آج ہم ڈوزیئرسامنے رکھ رہے ہیں، یہ ڈوزیئرمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ہے، بی جے پی حکومت آنے کےبعد ان خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ، آج فوجی محاصرے کو 769 دن گزر گئے ہیں ۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 131 صفحات پر مشتمل ڈوزیئرکے 3چیپٹرہیں، ڈوزیئرمیں 113حوالے ہیں ،ڈوزئیر میں بھارتی میڈیااورتھینک ٹینک کے حوالےبھی ہیں ،ڈوزیئرمیں بھارتی فوج کے 15 آڈیو ٹیپس ہیں، ڈوزیئرمیں3 ہزار 432وار کرائمز کی نشاندہی کی گئی ،ڈوزیئرمیں ایک ہزار 128 بھارتی اہلکاروں کی نشاندہی ہے جو جرائم میں ملوث ہے،ڈوزیئرمیں ایک میجر جنرل، 4 آئی جیز اور 7 ڈی آئی جیز کی نشاندہی ہے،ڈوزیئرمیں بھارت کےفالس فلیگ آپریشن کا حوالہ دیا گیا ، کس طرح کشمیریوں کی جائز تحریک کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ،کس طرح پاکستان کو ملائم کیا جاتا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ڈوزیئرمیں کشمیر میں بھارتی فوج کےہاتھوں پیلٹ گنز کا استعمال، متاثرہ بچوں کی ویڈیوزبھی شامل ہیں ، ڈوزیئرمیں قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہونےوالے کشمیریوں کی اجتماعی قبروں کابھی ذکر ہے۔ڈوزیئرمیں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں کشمیرمیں خواتین کی آبروریزی کےبھی ثبوت موجود ہیں ۔اس ڈوزیئرمیں مقبوضہ کشمیر کے بےگناہ خواتین اور بچوں پر تشددکےثبوت بھی موجود ہیں ۔ڈوزیئرمیں قابض فوج کے زیر حراست کشمیریوں پر ہونےوالےتشددکےبھی ثبوت موجود ہیں ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث اہلکاروں کی نشاندہی کردی ،بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے، مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، کشمیریوں کا محاصرہ فوری طور پر ختم کیا جائے،صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت دی جائے، ڈوزیئرکی کاپیاں اپنے مشنز کو بھجوائیں گے، دنیا میں جہاں جہاں ممکن ہوا یہ ڈوزیئربھیجیں گے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا کہ یکم ستمر کو سید علی گیلانی طویل علالت کے بعد بھارتی ہراست میں انتقال کرگئے، بھارتی حکومت نے سید علی گیلانی کے گھر جانے کے راستے بند کیے، سید علی گیلانی کی میت زبردستی ان کے اہل خانہ سے چھینی گئی۔ اس پائے کی شخصیت کی آخری رسومات ان کے اہلیخانہ کا حق تھا، سید علی شاہ گیلانی کے اہلخانہ کو آخری رسومات ادا کرنے نہیں دی گئیں، یہ سب دیکھ کر دنیا بھر میں رہنے والے کشمیریوں کے دل دہل گئے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ڈوزیئرمیں عالمی اور بھارتی اداروں کے حوالے شامل ہیں،ڈوزیئرمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سےحقائق شامل ہیں، ڈوزیئرمیں کشمیر میں قابض فورسزکی جانب سے جعلی مقابلوں کےناقابل تردیدثبوت ہیں۔
ڈاکٹر معید یوسف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آج کوئی بھی نہیں جو بھارت کے اقدامات کو درست کہے، جو کچھ مقبوضہ کشمیر میں ہورہا ہے سب کے سامنے ہے،دنیا کے بھارت کے بارے میں خیالات تبدیل ہورہے ہیں،دنیا تجارتی مفادات کی وجہ سے خاموش ہے۔
مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ اب ہم دوٹوک الفاظ میں بھارتی اقدامات پر بات کررہے ہیں،ماضی میں بھارت کے خلاف اس طرح کھل کر بات نہیں ہوتی تھی، آج بھارتی میڈیا دیکھیں تو لگتا ہے دہلی فتح ہوگیا ہے۔
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- 17 گھنٹے قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 2 دن قبل

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 17 گھنٹے قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 2 دن قبل

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 11 گھنٹے قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 5 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 13 گھنٹے قبل

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 17 گھنٹے قبل

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- 18 گھنٹے قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 4 دن قبل


.jpeg&w=3840&q=75)

