Advertisement

این سی او سی کا نوجوانوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد : این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والوں میں 15 سے 18 سال کی عمر کے افراد کو شامل کرلیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 12th 2021, 12:07 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
این سی او سی کا نوجوانوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ

این سی او سی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ویکسین لگوانے والوں کی عمر کی حد 18 سال سے کم کرکے 15 سال کردی گئی ہے۔ ملک میں اب 15 سال کی عمر تک کے شہریوں کو صرف فائزر ویکسین مفت لگائی جائے گی۔

اس سلسلے میں ان افراد کا رجسٹریشن سرٹیفیکٹ یعنی ب فارم ہونا لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ  موجودہ نظام کے تحت ہی حاصل کیا جا سکے گا۔

یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ تمام مرکزی ویکسین سینٹرز پر فائزر ویکسین  15 سے 18 سال کی عمر کے شہریوں کے لیے موجود ہوگی۔

اس کے علاوہ موبائل ویکسینیشن ٹیمیں بھی تعلیمی اداروں میں جا کر 15 سے 18 سال کی عمر کے طلبہ کو ویکسین لگائیں گی۔

 

 

Advertisement
Advertisement