لاہور : سابق وزیر اطلاعات ومسلم لیگ ن رہنما پرویز رشید نے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا اقدام چیلنج کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ ن رہنما پرویز رشید نے ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کر دی ، پرویز رشید نے اپنی درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرنگ آفیسر کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں پرویز رشید نے موقف اختیار کیا ہے کہ ریٹرنگ آفیسر نے غیر قانونی طور پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے، ریٹرنگ آفیسر کے اعتراض دور کرنے لیے تگ و دو کی لیکن اعتراض دور نہیں کیے گئے ۔ الیکشن کمیشن کے اعتراض پر رقم جمع کرانے کے لیے تیار ہوں، الیکشن کمیشن نے قانون کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے ۔ پرویز رشید نے درخواست میں استدعا کی کہ الیکشن ٹریبونل ریٹرنگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کے سینیٹ انتخابات کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رانا مدثر نے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی چیلنج کیے تھے، جس میں پی ٹی آئی نے پنجاب ہاؤس کے واجبات ادا نہ کرنے کا اعتراض اٹھایا تھا، تاہم الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی جانب سے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کو درست قرار دیتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے ۔
پٹیرول کے بعد جیٹ فیول بھی جیٹ فیول 56 روپے 97 پیسے سستا
- 20 گھنٹے قبل

دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے سر پرست ایران کو قابو کرنا ناگزیر تھاہم نے وہ کر دکھایا،ٹرمپ
- ایک دن قبل

سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی،ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنےکا اعلان کردیا
- 20 گھنٹے قبل

صارفین کیلئے خوشخبری ،فیس بک سے کمانا ہوا اب اور بھی آسان،مونیٹائزیشن کے قوانین میں بڑی نرمی
- 21 گھنٹے قبل
لاہور: محمود بھٹی کے خلاف مذہبی و سماجی تنظیموں کااحتجاج، قانونی کارروائی کا مطالبہ
- 18 گھنٹے قبل

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تکنیکی سطح کے مذاکرات کل سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے
- 18 گھنٹے قبل
قطر کی طرف سے تحفے میں دیا گیا لگژری جہاز ٹرمپ کو موصول،طیارہ نیا ائیر فورس ون بنے گا
- 20 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے 407 کھرب 41 ارب روپے لازمی اخراجات کی منظوری دیدی
- 21 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری
- ایک دن قبل

امن مذاکرات پر مشاورت،وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے
- ایک دن قبل

آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی ،وزیر دفاع
- ایک دن قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار چارملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے مصر روانہ
- ایک دن قبل









