Advertisement
پاکستان

کے ٹو پرلاپتہ کوہ پیما اب اس دنیا میں نہیں رہے، صوبائی وزیر سیاحت کی تصدیق

اسکردو: صوبائی وزیر سیاحت راجہ ناصر علیخان کا کہنا ہے کہ کے ٹو پرموسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت ، پاک فوج اور لواحقین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ لاپتہ کوہ پیما علی سدپارہ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 19th 2021, 7:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

اسکردو میں صوبائی وزیر سیاحت راجہ ناصر علیخان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ حکومت قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ، حکومت علی سدپارہ کی فیملی کی مالی و اخلاقی معاونت کرے گی۔علی سدپارہ کے نام سے کوہ پیمائی کےلئے سکول قائم کیا جائے گا۔ قومی ہیرو کے بچوں کو تعلیمی سکالرز شپ دی جائے گی جبکہ وفاقی حکومت کو سکردو ائیر پورٹ کو محمد علی سدپارہ سے منسوب کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔  صوبائی وزیر نے کہا کہ حادثات کا شکار ہونے والے کوہ پیماؤں کے خاندانوں کی کفالت کےلئے باقاعدہ قانون بنایا جائے گا۔

علی سدپارہ کے بیٹے ساجد  سدپارہ  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے  بتایا کہ علی سدپارہ اپنے دو غیر ملکی ساتھیوں کے ہمراہ کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہوئے، مجھے اور کئی انٹرنیشنل کوہ پیماوں کو یقین ہے کہ انھیں کے ٹو سر کرنے کے بعد واپسی پر حادثہ پیش آیا، میرا خاندان، پوری پاکستانی قوم اور ہمارے کوہ پیما دوست مسلسل صدمے اور تکلیف کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔     ساجد سدپارہ نے کہاکہ پاکستانی قوم کی محبت میرے خاندان کے لیے انتہائی حوصلے اور ہمت کا باعث بنا،  میرا خاندان انتہائی شفیق باپ سے محروم ہوا ہے،  پاکستانی قوم سبز ہلالی پرچم سے جنون کی حد تک محبت کرنے والے محب وطن قومی ہیرو سے محروم ہوئی ہے ۔ دنیا ایک بہادر اور با صلاحیت مہم جو سے محروم ہوئی ہے،دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم سب ایک دوسرے کے لیے سہارا بنیں گے،  میں اپنے والد کے مشین کو جاری رکھوں گا اور ان کے ادھورے خواب پورے کروں گا۔ علی سدپارہ نے انتھک محنت، بہادری اور ہنرمندی سے 8 ہزار سے بلند 8 چوٹیاں سر کیں، ننگا پربت کو پہلی بار سردیوں میں سر کر کے ورلڈ ریکارڈ بنایا۔ ننگا پربت کو چاروں موسموں میں سر کرنے کا بھی ریکارڈ ہے۔ دنیا بھر کے کوہ پیماوں نے شاندار الفاظ میں انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ساجد سدپارہ نے مزید کہا کہ جس بلندی پر حادثہ ہوا تھا وہاں  چند گھنٹوں سے زیادہ زندہ رہنا ممکن نہیں تھا،   سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں تمام دستیاب وسائل استعمال کئے گئے، اس طویل ریسکیو آپریشن میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔  ساجد سد پارہ نے وزیر اعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ،  عسکری ایوی ایشن سکردو کے بہادر پائلٹس  اور  ورچوئل اینڈ فزیکل بیس کیمپ ٹیم کا  شکریہ اداکیا ۔    

یاد رہے کہ دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے -ٹو کو سردیوں میں سر کرنے کی مہم پر جانے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ اور دیگر دو کوہ پیماؤں کو لاپتہ ہوئے 10 دن سے زائد ہوچکے  ہیں۔  لاپتہ  کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے پاک آرمی اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی جانب سے کیے جانے والے سرچ آپریشن میں کوئی سراغ نہ مل سکا۔

Advertisement
خیبرپختونخوا کا 2122 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہ و پنشن میں 7 فیصد اضافہ ،کم سے کم اجرت 45 ہزار مقرر

خیبرپختونخوا کا 2122 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہ و پنشن میں 7 فیصد اضافہ ،کم سے کم اجرت 45 ہزار مقرر

  • 12 hours ago
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تفصیلات سوشل میڈیا پر جاری کردیں

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تفصیلات سوشل میڈیا پر جاری کردیں

  • 14 hours ago
ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے 2 ساتھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے 2 ساتھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  • 12 hours ago
بلوچستان ٹیویٹا کے وفد کا پنجاب کے ہنر مندی نظام سے سیکھنے کیلئے پی ایس ڈی ایف کا دورہ

بلوچستان ٹیویٹا کے وفد کا پنجاب کے ہنر مندی نظام سے سیکھنے کیلئے پی ایس ڈی ایف کا دورہ

  • 8 hours ago
طالبان رجیم کا کے پی اوربلوچستان میں مبینہ داعش کیمپس کو ڈرونز سے نشانہ بنانےکا پروپیگنڈا بے نقاب

طالبان رجیم کا کے پی اوربلوچستان میں مبینہ داعش کیمپس کو ڈرونز سے نشانہ بنانےکا پروپیگنڈا بے نقاب

  • 14 hours ago
خراب شہرت رکھنے والا جج عدالتی منصب پر برقرار نہیں رہ سکتا،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

خراب شہرت رکھنے والا جج عدالتی منصب پر برقرار نہیں رہ سکتا،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

  • 11 hours ago
حکومت اور پی ٹی آئی کے رابطے پھر بحال، وزیر خزانہ کی اپوزیشن وفد سے ملاقات

حکومت اور پی ٹی آئی کے رابطے پھر بحال، وزیر خزانہ کی اپوزیشن وفد سے ملاقات

  • 10 hours ago
معاہدے کا کمزور فریق واشنگٹن نہیں بلکہ تہران ہے، ایران کو کوئی مالی رعایت نہیں دیں گے،ٹرمپ

معاہدے کا کمزور فریق واشنگٹن نہیں بلکہ تہران ہے، ایران کو کوئی مالی رعایت نہیں دیں گے،ٹرمپ

  • 11 hours ago
مریم نواز کی ٹرانسپورٹ اور گڈز کرایوں میں کمی کیلئے متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت

مریم نواز کی ٹرانسپورٹ اور گڈز کرایوں میں کمی کیلئے متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت

  • 10 hours ago
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

  • 13 hours ago
لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا

لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا

  • 12 hours ago
 معاہدے کی خلاف ورزی یا غیر ضروری مطالبات مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت جواب دیا جائے گا،قالیباف

 معاہدے کی خلاف ورزی یا غیر ضروری مطالبات مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت جواب دیا جائے گا،قالیباف

  • 11 hours ago
Advertisement