لاہور: وفاقی وزیر فیصل واو ڈا کے سینیٹ الیکشن لڑنے کےلیے کاغذات منظور کرلیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے فیصل واواڈ پر لگائے گئے تمام اعتراضات مسترد کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی جنرل سیٹ کے امیدوار فیصل واڈا الیکشن کمیشن سندھ پہنچے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے سلسلے میں ریٹرننگ افسر اعجاز انور چوہان کے سامنے پیش ہوئے اور متعلقہ تفصیلات پیش کیں۔
دوہری شہریت کے حوالے سے وفاقی وزیر نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ میں نے دوہری شہریت چھوڑ دی ہے اور اس حوالے سے کاغذات الیکشن کمیشن میں پہلے ہی جمع کرا چکا ہے، جس پر آر او نے فیصل واوڈا کے کاغذات کو درست قراردیتے ہوئے اعتراضات کو مسترد کردیا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے بھی سینیٹ انتخابات میں فیصل واوڈا کی نامزدگی پر اعتراض اٹھا یا تھا ۔سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا دوسرے روز لیگی رہنما مفتاح اسماعیل اور محمد زبیرفیصل واوڈا کے خلاف الیکشن کمیشن آفس میں پیش ہوئے۔میڈیا سے گفتگو میں سابقگورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ۔ فیصل واوڈا نے جب حلف لیا تو وہ امریکہ کے شہری تھے۔ بینک ڈیفالٹرہونے کے باوجود وہ ایم این اے بھی بن گئے اور اب سینیٹر بننے جارہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیرمفتاح اسماعیل نے کہا ۔ اٹارنی جنرل بتائیں وہ کون لوگ ہیں جو پیسے لے کراسلام آباد میں گھوم رہے ہیں۔۔ عمران خان کو جواب دینا ہوگا کہ انہیں سینیٹ میں ٹکٹسکی خرید و فروخت کا کیسے پتہ چلا؟لیگی رہنماوں نے مرحوم مشاہد اللہ خان کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا ۔ سینیٹر مشاہد اللہ کی ملکاور جمہوریت کے لیے بہت خدمات ہیں۔۔ انہوں نے ہمیشہ قانون اور آئین کی بالادستی کےلیے جدوجہد کی۔
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان ٹیویٹا کے وفد کا پنجاب کے ہنر مندی نظام سے سیکھنے کیلئے پی ایس ڈی ایف کا دورہ
- 7 گھنٹے قبل

ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے 2 ساتھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- 10 گھنٹے قبل

مریم نواز کی ٹرانسپورٹ اور گڈز کرایوں میں کمی کیلئے متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت
- 8 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کا 2122 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہ و پنشن میں 7 فیصد اضافہ ،کم سے کم اجرت 45 ہزار مقرر
- 10 گھنٹے قبل

حکومت اور پی ٹی آئی کے رابطے پھر بحال، وزیر خزانہ کی اپوزیشن وفد سے ملاقات
- 9 گھنٹے قبل

طالبان رجیم کا کے پی اوربلوچستان میں مبینہ داعش کیمپس کو ڈرونز سے نشانہ بنانےکا پروپیگنڈا بے نقاب
- 12 گھنٹے قبل

معاہدے کا کمزور فریق واشنگٹن نہیں بلکہ تہران ہے، ایران کو کوئی مالی رعایت نہیں دیں گے،ٹرمپ
- 9 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تفصیلات سوشل میڈیا پر جاری کردیں
- 12 گھنٹے قبل

معاہدے کی خلاف ورزی یا غیر ضروری مطالبات مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت جواب دیا جائے گا،قالیباف
- 10 گھنٹے قبل

خراب شہرت رکھنے والا جج عدالتی منصب پر برقرار نہیں رہ سکتا،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا
- 10 گھنٹے قبل






