اسلام آباد:پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس کا مقصد وہ سفارشات طے کرنا تھا جنہیں 28 اگست کو سربراہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ملک کی اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہے،پی ڈی ایم ملک میں آئین کی بالادستی کی بات کرتا ہے۔ ملکی مسائل کی وجہ آئین سے انحراف ہے،پی ڈی ایم چاہتی ہے ملکی معاملات کو آئین کے مطابق چلایا جائے،چاہتے ہیں تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ملکی حالات کی خرابی کی اصل وجہ 2018 کے الیکشن کی چوری ہے،جب تک الیکشن کا نظام شفاف نہیں ہو گا پاکستان میں جمہوریت نہیں پنپ سکتی،آج ملک کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے نظام کی اصلاح کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں شیڈول طے کیا گیا جس کے تحت ملک میں جلسے اور ریلیاں ہوں گی،28اگست کے اجلاس کے بعد اس شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا مقصد الیکشن میں چوری کو سہارا دینا ہے، حکومتی انتخابی اصلاحات کا مقصد ووٹ چوری کو سہولت دینا ہے،یہ یکطرفہ انتخابی اصلاحات کی بات ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عوامی مشکلات میں کمی کیلئے راستہ دکھائیں گے،پی ڈی ایم چاہتی ہے ملکی معاملات کو آئین کے مطابق چلایا جائے ،پی ڈی ایم ایک ایسا فورم ہے جو پاکستان میں آئین کی بالادستی کی بات کرتا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی 3 سالہ کارکردگی،کرپشن اور نااہلی قوم کے سامنے لائیں گے، تمام حقائق اکٹھے کر کے حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کریں گے۔
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 3 دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 3 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 2 دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 2 دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 2 دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 2 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 3 دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 3 دن قبل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 2 دن قبل

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- 2 دن قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

