Advertisement

فیس بک نے سابق افغان صدر اشرف غنی کا اکاؤنٹ بند کردیا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے سابق افغان صدر اشرف غنی کا اکاؤنٹ بند کردیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 18th 2021, 11:03 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
فیس بک نے سابق افغان صدر اشرف غنی کا اکاؤنٹ بند کردیا

خبرایجنسی کے مطابق فیس بک نے اشرف غنی کے چیف آفیسر ڈاکٹر فاضلی کا اکاؤنٹ بھی بند کردیا ہے۔

خیال رہے کہ اشرف غنی نے ملک سے فرار ہونے کے بعد نامعلوم مقام سے اپنا بیان فیس بک پر جاری کیا تھا۔

اشرف غنی نے بیان دیا کہ انہوں نے خونی سیلاب روکنے کے لیے افغانستان چھوڑا ہے۔ اگر میں ملک میں رہتا تو لاتعداد محب وطن شہری شہید ہو جاتے اور کابل تباہ ‏ہو جاتا۔ جس کی وجہ سے بڑی انسانی تباہی ہوتی۔

قبل ازیں فیس بک نے اپنے تمام پلیٹ فارمز بشمول انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر افغان طالبان اور ان کی حمایت سے متعلقہ تمام مواد پر پابندی عائد کردی ہے۔

فیس بک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی قانون کے تحت طالبان ایک دہشت گرد تنظیم  ہے اور ہم نے امریکہ کی خطرناک تنظیموں سے متعلق پالیسی کے پیش نظر طالبان کو اپنی خدمات کو فراہم کرنا بند کردیا ہے۔

فیس بک  کا کہنا ہے کہ اس گروپ سے منسلک مواد کی نگرانی اور اسے ہٹانے کے لیے افغان ماہرین کی ایک ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ نے افغانستان کے دری اور پشتو بولنے والے ماہرین کی ایک ٹیم بھی تشکیل دے دی  ہے جو پلیٹ فارم پر ابھرتے ہوئے مسائل کی شناخت اور آگاہ کرنے میں مدد فراہم کررہی ہے۔

فیس بک کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ ہم نے طالبان کی جانب سے یا ان کی حمایت میں بنائے گئے تمام اکاؤنٹس کو بلاک کردیا ہے اور تمام پلیٹ فارمز پر طالبان کی تعریف، حمایت اور نمائندگی کرنے پر پابندی لگادی ہے۔

Advertisement
غیرملکی خواتین مبینہ زیادتی کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ دباؤ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

غیرملکی خواتین مبینہ زیادتی کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ دباؤ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

  • 2 دن قبل
’کیری آن جٹا 4‘‘ نے لاہور میں داد سمیٹ لی

’کیری آن جٹا 4‘‘ نے لاہور میں داد سمیٹ لی

  • 2 دن قبل
کراچی ٹریفک پولیس اہلکار  کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟

کراچی ٹریفک پولیس اہلکار کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟

  • ایک دن قبل
سنسنی خیز مقابلہ: ارجنٹائن کیپ ورڈے کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

سنسنی خیز مقابلہ: ارجنٹائن کیپ ورڈے کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
قومی پیغامِ امن کمیٹی کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی

قومی پیغامِ امن کمیٹی کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی

  • ایک دن قبل
غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار

غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار

  • ایک دن قبل
لوک گائیکی کے شہنشاہ عالم لوہار آج بھی امر

لوک گائیکی کے شہنشاہ عالم لوہار آج بھی امر

  • 2 دن قبل
پی ایس ڈی ایف اور ایف پی سی سی آئی کا صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ ہنرمندی کے فروغ کے لیے اشتراک

پی ایس ڈی ایف اور ایف پی سی سی آئی کا صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ ہنرمندی کے فروغ کے لیے اشتراک

  • 2 گھنٹے قبل
وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت

وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت

  • 2 دن قبل
عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

  • ایک دن قبل
قیاس آرائیاں،افواہیں دم توڑ گئیں، اداکار معمر رانا سنگیتا کی فلم مکھو میں مرکزی کردار ادا کریں گے

قیاس آرائیاں،افواہیں دم توڑ گئیں، اداکار معمر رانا سنگیتا کی فلم مکھو میں مرکزی کردار ادا کریں گے

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement