کراچی: برصغیر میں پاپ میوزک انڈسٹری کی بانی اور پاکستان کی مایہ ناز گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی ذوہیب حسن نے بہن کے شوہر اشتیاق بیگ کو موت کا ذمہ دار قرار دے دیا ۔


تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ ، کروڑوں دلوں کی دھڑکن نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن اور شوہر اشتیاق بیگ نے ایک بار پھر ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ۔ ناذیہ کی 21 ویں برسی کے موقع پر جی این این سے بات کرتے ہوئے ان کے بھائی ذوہیب حسن نے بہن کے قتل کا الزام اُن کے شوہر پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ نازیہ نے لندن میں حلف کے تحت جو بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ اس میں نازیہ نے خود لکھوایا تھا کہ اس کے شوہر نے اسے کچھ کھلایا تھا اوروہ اس کے ساتھ برا سلوک کرتا تھا ، نازیہ اپنی زندگی میں اپنے ہاتھ سے لکھ چکی تھیں کہ وہ طلاق چاہتی ہیں ۔
دوسری جانب جی این این سے گفتگو میں نازیہ کے سابق شوہر مرزا اشتیاق بیگ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ الزامات کے جواب میں زوہیب حسن پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے جارہے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ نازیہ حسن اور ان کی لندن میں جائیداد ہے جس پر قبضہ کرنے کیلئے ذوہیب اور ان کی فیملی نے یہ سب پلان کیا ہے ۔
یاد رہے کہ ماضی کی معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 21ویں برسی آج 13 اگست کو منائی جا رہی ہے ، نازیہ حسن کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو کر محض 35سال کی عمر میں 13اگست 2000کو لندن کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئیں تھیں۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 3 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 4 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 3 دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 4 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 3 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 2 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 3 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 4 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 4 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 3 دن قبل


