Advertisement
پاکستان

عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج تعینات

چیف جسٹس گلزار احمد کا تاریخی اقدام، لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کوسپریم کورٹ ‏کاجج بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 13th 2021, 1:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج تعینات

تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے 9 ستمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں جسٹس عائشہ ملک کوسپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دی جائے گی۔

سپریم کورٹ کےجج جسٹس مشیر عالم 17 اگست کو ریٹائر ہو جائیں گے اور جسٹس عائشہ ملک کوجسٹس مشیرعالم کی نشست پرتعینات کیا جائے گا۔

جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج سپریم کورٹ ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement