اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے کے مشیر شاہ رخ خان کو برطرف کرنے کا حکم دے دیا۔


سپریم کورٹ میں اولڈ ریلوے گالف کلب عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے وزیر ریلوے کے مشیر کی تقرری پر اظہار برہمی کیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے نے گالف کلب کے لیے مشیر مقرر کیا، وزیر ریلوے نے کس قانون کے تحت شارخ خان کو مشیر مقرر کیا؟۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ گالف کلب کسی کی ذاتی ملکیت نہیں کہ اس پر من پسند لوگ مقرر کر دیئے جائیں، پبلک آفس میں ایسی تقرریاں نہیں کی جاسکتیں۔
سیکرٹری ریلوے نے عدالت کو بتایا کہ وزیر ریلوے نے کلب کے مفاد میں شاہ رخ خان کو مشیر مقرر کیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ وزیر ریلوے کا مشیر تقرر کرنا عدالتی فیصلے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی دانستہ طور پر کی گئی ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ مشیر صاحب کی اس سے زیادہ اور کیا اتھارٹی ہو سکتی ہے کہ وہ وزیر ریلوے کے منظور نظر ہیں۔
عدالت نے اولڈ ریلوے گالف کلب کا آڈٹ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 4 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 4 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 4 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 19 گھنٹے قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 18 گھنٹے قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 4 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 4 دن قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 19 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 5 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 5 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 18 گھنٹے قبل

.jpeg&w=3840&q=75)

