Advertisement

پاکستانی کوہ پیماؤں کی کے- ٹو سرکرنے کی مہم،خراب موسم آڑے آگیا

معروف پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ان کےبیٹے ساجد سدپارہ کی آکسیجن کے بغیرکے ٹو سرکرنے کی مہم خراب موسم کےباعث روک دی گئی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Jan 26th 2021, 1:12 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

معروف پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ ، ان کے بیٹے ساجد سدپارہ اور آئس لینڈ کے جان سنوری پر مشتمل تین رکنی ٹیم موسم سرمامیں دنیا کی دوسری بڑی اونچی چوٹی کے ٹو کو  بغیر آکسیجن سر کرنے کی مہم پر ہیں ، علی سدپارہ نے آکسیجن کے بغیر کے 2  کی چوٹی پر پیر کی صبح تک  پاکستان کا جھنڈا لہرانے کا اعلان کیا تھا  تاہم  خراب موسم کی شدت کے باعث مہم  روک دی گئی ہے ۔ علی سدپارہ کی ٹیم نے رات کیمپ تھری پر گزاری جہاں انہیں طوفانی ہواؤں کا سامنا کرنا پڑا ۔علی سدپارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری تازہپیغام میں بتایا کہ شدید موسم  کی خرابی کے باعث سب ٹیم ممبرز نیچے آرہے ہیں ۔ ہم سب لوگ محفوظ ہیں  اور بیس  کیمپ پہنچتے ہی مزید آگاہ کریں گے ۔

اس سے قبل ایک ٹویٹ میں علی سدپارہ نے بتایا تھا کہ ٹیم ممبر کی حالت تشویشناک ہونے پہ ریسکیو کرنے ہیلی کاپٹر پہنچ چکا  ہے اور خراب موسم کے باعث وہ پیش قدمی نہیں کرسکتے ۔

علی سدپارہ نے اپنے بیٹے کے ساتھ  ایک تصویر بھی شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بیس کیمپ سے سی 3 پوائنٹ پر پہنچے ہیں۔انشاءاللہ صبح 9 بجے ہم اپنی منزل سر کرنے کے بعد پاکستان پرچم کو لہرائیں گے ،  ہمیں اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ کہ گزشتہ ہفتے10 نیپالی کوہ پیما ؤں کی ٹیم نے  پہلی مرتبہ موسم سرما میں دنیا کی دوسری بلند ترین  چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کی تھی ۔   

Advertisement
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • a day ago
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 4 hours ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • an hour ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 6 hours ago
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 8 hours ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • a day ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • a day ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 days ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 days ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • an hour ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • a day ago
Advertisement