Advertisement
علاقائی

ایف آئی اے سرگودھا نے پی ایم ڈی سی سکینڈل میں چار ملزم گرفتار کر لیے

سرگودھا : وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) سرگودھا نے کاروائی کرتے ہوئے پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی ) سکینڈل میں ملوث چار ملزم گرفتار کر لیے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 5th 2021, 10:24 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایف آئی اے سرگودھا نے پی ایم ڈی سی سکینڈل میں چار ملزم گرفتار کر لیے

تفصیلات کے مطابق  ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون 2 ڈاکٹر محمد اطہر وحید کی ہدایت پر ایف آئی اے سرگودھا کی چھاپہ مار ٹیم نے پی ایم ڈی سی سکینڈل میں سالٹ مائن خوشاب کے افسران اور نجی ٹھیکیداروں پر چھاپہ مارا اور ایف آئی آر میں نامزد چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

گرفتار ملزموں میں فیصل احمد شاہ پروجیکٹ مینجر سالٹ مائنز  خوشاب ،عمر پرویز اسسٹنٹ منیجر  کھیوڑا سالٹ مائنز جہلم ،راحت اقبال ٹھیکیدار سالٹ مائنز خوشاب اور شاہد اقبال ٹھیکیدار سالٹ مائنز شامل ہیں ۔

ایک دوسرے کی سہولت کے ساتھ ملزمان نے 16.917 ملین روپے کا غلط استعمال کیا ،جس سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچا ہے ۔

 

Advertisement
Advertisement