اسلام آباد : وفاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین نے ملاقات کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرآئی ٹی نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا اہم حصہ اوراس کے لوگ قابلیت و اہلیت میں کسی سے کم نہیں، ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت گلگت بلتستان یا کوئی علاقہ ڈیجیٹلائزیشن سے محروم نہیں رہے گا ۔
سید امین الحق نے کہا ہے کہ وزارت آئی ٹی کے منصوبوں میں بلاامتیاز تمام صوبوں ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کو شامل کیا گیا ہے، پہلی مرتبہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کیلئے اضافی اسپیکٹرم کی نیلامی منظور کرائی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ اضافی اسپیکٹرم سے گلگت بلتستان میں براڈ بینڈ اور موبائل سروس کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی، قانونی تقاضوں کی تکمیل پر یونیورسل سروس فنڈ کا دائرہ کار گلگت بلتستان تک بڑھا دیا جائے گا ۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے تمام علاقوں میں براڈ بینڈ اوربہترین موبائل سروس کی فراہمی کے منصوبےہیں، سیاحتی مقامات پرہنگامی بنیادوں پربراڈ بینڈ سروسز کےمنصوبے جلد شروع ہوں گے، گلگت آئی ٹی پارک نے انتہائی مختصر مدت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔
سید امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ اسکردو ،بلتستان اور ہنزہ میں بھی جلد ہی سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا جائے گا،ٹرپل بنڈل سروسز کے تحت ٹیلی فون سروس، انٹرنیٹ اور کیبل سروسز کی فراہمی حتمی مراحل میں ہے ۔
گورنرگلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی جانب وفاقی وزارت آئی ٹی کی کارکردگی لائق تحسین ہے، ہم چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکشن کا کردار مزید بڑھے ۔
راجہ جلال حسین کا مزید کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ورلڈ میں گلگت بلتستان کے لوگ بھی اپنا حصہ شامل کرنا چاہتے ہیں، امید ہےوزارت آئی ٹی کےمنصوبوں کی تکمیل سے گلگت بلتستان میں ٹیکنالوجی کا انقلاب آئے گا ۔

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- 8 گھنٹے قبل

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 9 گھنٹے قبل

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 8 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 4 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- ایک دن قبل

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- 9 گھنٹے قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- ایک دن قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- ایک دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- ایک دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 4 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 دن قبل


.jpeg&w=3840&q=75)

