اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کے نام خط لکھ دیا جس میں انہوں کسی بھی بنچ کا حصہ ہونے سے معذرت کر لی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کے نام خط میں کسی بھی بنچ کا حصہ ہونے سے معذرت کی۔ جس کے بعد چیف جسٹس گلزار احمد نے انہیں سپریم کورٹ کے کسی بنچ میں شامل نہیں کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی رواں ہفتے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز سے متعلق کیس میں اپنا اختلافی نوٹ تحریر کرینگے۔
واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے سے متعلق اخباری خبر پر نوٹس لیا تھا، جس پر بعد ازاں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے چیف جسٹس کی سربراہی میں سماعت کی تھی اور جسٹس عیسیٰ اس بینچ کے رکن تھے۔تاہم اس کیس کو دوسری سماعت میں ہی وزیراعظم کی جانب سے خبر کی تردید کے بعد نمٹا دیا گیا تھا اور تحریری فیصلہ بھی جاری کیا تھا، تحریری فیصلے میں چیف جسٹس نے لکھا تھا کہ یہ انصاف اور معزز جج (جسٹس عیسیٰ) کے مفاد میں ہوگا کہ انہیں وزیراعظم سے متعلق مقدمات کی سماعت نہیں کرنی چاہیے۔
حماس رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی فضائی حملے میں شہید: حماس عہدیدار
- 15 hours ago

پولینڈ میں آگ بجھانے کے دوران طیارہ گرکرتباہ، پائلٹ جاں بحق
- 2 days ago

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی خطے کی بحری سلامتی کیلئے بڑا چیلنج ہے،نیول چیف
- 2 days ago

دشمن بحری ناکہ بندی کے ذریعے اقتصادی دباؤ ڈالنےکی کوشش کر رہا ہے،باقر قالیباف
- 2 days ago

سری لنکا نے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کی تصدیق کر دی
- 2 days ago
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا
- 15 hours ago

ایران معاہدے کو تسلیم کرتا ہے تو معاملہ ختم ہو جائے گا، نہیں تو بمباری کی جائے گی،ٹرمپ کی دھمکی
- 2 days ago
معرکہ حق میں اللہ کے فضل سے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست سے دوچار کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 21 hours ago

لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا ، وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت اعلیٰ قیادت کی شرکت
- 2 days ago
معرکہ حق میں ہم نے بھارت کے آٹھ جہاز گرائے: ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف پروجیکٹس
- 20 hours ago

معرکۂ حق پاکستان کی فیصلہ کن عسکری برتری اور فولادی قومی اتحاد کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے،خواجہ آصف
- 2 days ago
پاک فضائیہ نے معرکہ حق میں اپنی صلاحیت، مضبوطی اور برتری کا بھرپور مظاہرہ کیا، ایئر چیف
- 20 hours ago





