طلباء کیلئے اچھی خبر : پنجاب حکومت نے نئی آئی ٹی انٹرنشپ پروگرام کا آغاز کر دیا
منتخب امیدواروں کو 5 ماہ تک نمایاں آئی ٹی کمپنیوں میں کام کرنے کا موقع دیا جائے گا، جہاں وہ جدید ٹیکنالوجی سیکھنے کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنا سکیں گے


لاہور: پنجاب میں حکومت نے انٹرن شپ پروگرام کے نئے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی )کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کے دوسرے بیچ کے لیے رجسٹریشن کھول دی گئی ہے، اس اقدام کا مقصد آئی ٹی گریجویٹس کو معروف کمپنیوں کے ساتھ منسلک کر کے انہیں عملی میدان میں آگے بڑھنے کا موقع دینا ہے۔
اس انٹرنشپ پروگرام کے منتخب امیدواروں کو 5 ماہ تک نمایاں آئی ٹی کمپنیوں میں کام کرنے کا موقع دیا جائے گا، جہاں وہ جدید ٹیکنالوجی سیکھنے کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنا سکیں گے اور مضبوط پورٹ فولیو تیار کریں گے، اس دوران حکومت کی جانب سے انہیں 50 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
امیدوار نے گزشتہ چار سال کے دوران آئی ٹی، کمپیوٹر سائنس یا متعلقہ شعبے میں ڈگری مکمل کی ہو،درخواست دہندہ کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل اور درست شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے،وظیفے کی ادائیگی کارکردگی اورایچ ای سی سے تصدیق شدہ ڈگری کی بنیاد پر ہوگی۔
اس حوالے سے پروگرام کے چیئرمین فیصل یوسف کے مطابق یہ اقدام نوجوانوں کو انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع بڑھیں گے بلکہ صوبے کی ڈیجیٹل معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 21 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 21 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago






