Advertisement

چین کا پاکستان کو20 لاکھ سائنوفام کورونا ویکسین ڈوزکا تحفہ

اسلام آباد : دوست ملک چین کی جانب سے پاکستان کو20 لاکھ سائنوفام کورونا ویکسین خوراکوں کا تحفہ دیا گیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 3rd 2021, 3:00 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

ذرائع کے مطابق چین سےسائنوفام ویکسین کی کھیپ دوروزمیں لائی جائے گی، چین سے سائنو فارم ویکسین کی پہلی کھیپ آج اسلام آباد پہنچے گی، چین سے دوروزمیں کل 35 لاکھ کورونا ویکسین خوراکیں لائی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے 20 لاکھ سائنوفام،جبکہ15 لاکھ کین سائنوڈوزلائی جائیں گی، پاکستان نے 15 لاکھ کین سائنوڈوزچینی کمپنی سے خریدی ہیں، چین سے کین سائنوکی 3 لاکھ تیار، 12 لاکھ ڈوز کا خام مال لایا جائے گا۔ کین سائنو کی دونوں کھیپ 3 اگست کو اسلام آباد پہنچیں گی۔

یاد رہے کہ چین تاحال پاکستان کو 17 لاکھ 20 ہزار ویکسین ڈوز تحفہ دے چکا ہے۔

خیال رہے ملک میں40 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کا آغاز3 مئی سےہوا تھا ۔ملک بھر  میں کو رونا وائرس کے خلاف ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد تین کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید40فراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد23 ہزار462ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10لاکھ39ہزار695ہوگئی ہے ۔

Advertisement