Advertisement
پاکستان

آزاد کشمیر اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر انتخاب، پی پی اور ن لیگ میں رابطہ

مظفر آباد: ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی میں پارلیمانی تعاون کیلئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 2nd 2021, 4:46 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلئے باہمی تعاون کرینگی،خواتین نشستوں پر باہمی تعاون سے دونوں اپوزیشن جماعتوں کو ایک ایک سیٹ حاصل ہوجاے گی ۔

ذرائع  کے مطابق  وزیر اعظم ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کیلئے بھی مشترکہ امیدوار کھڑے کیئے جائینگے ، لیڈر آف دی اپوزیشن کی نشسست پیپلز پار ٹی کے حصہ میں آئےگی ۔

صدر پی پی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کا کہنا ہے کہ  راجہ فاروق حیدر سے ملاقات میں باہمی تعاون کا فیصلہ ہوا ہے، دونوں جماعتیں ، مشترکہ لائحہ عمل کے تحت چلیں گی۔

Advertisement
Advertisement