انسولین اوردیگر جان بچانے والی دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا،دواساز کمپنیوں کادعویٰ
پاکستان میں استعمال ہونے والی نوے فیصد ادویات مقامی سطح پر تیار کی جاتی ہیں،ادویہ ساز کمپنیوں کے پاس خام مال اور تیار ادویات کا وافر ذخیرہ موجود ہے،اعلامیہ


ویب ڈیسک پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ انسولین اور جان بچانے والی دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں ضروری اور جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ ملک بھر میں ہر قسم کی ادویات وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور سپلائی مستحکم ہے۔
اعلامیے کے مطابق انسولین سمیت تمام لائف سیونگ ادویات کی قیمتیں حکومتی کنٹرول میں برقرار ہیں۔ حالیہ مہینوں میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا، اخراجات بڑھنے کے باوجود، پیٹرول، ڈیزل اور خام مال مہنگا ہونے کے باوجود ادویات کی قیمتیں برقرار رکھی گئیں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ ملک میں ادویات کی کوئی کمی نہیں، تمام بیماریوں کی ادویات بلا تعطل دستیاب ہیں۔ اینٹی بائیوٹکس، دل، بلڈ پریشر اور شوگر کی ادویات کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ ویکسینز سمیت تمام ضروری ادویات کی سپلائی میں کسی قسم کا خلل نہیں۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان میں استعمال ہونے والی تقریباً نوے فیصد ادویات مقامی سطح پر تیار کی جاتی ہیں۔ادویہ ساز کمپنیوں کے پاس خام مال اور تیار ادویات کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔
بعض جدید ادویات کی عدم دستیابی قیمتوں کے نوٹیفکیشن میں تاخیر کے باعث ہے۔ کینسر کی جدید ادویات، ویکسینز اور امیونوگلوبیولنز کی دستیابی نوٹیفکیشن سے مشروط ہے،اسی طرح منظور شدہ قیمتوں کا بروقت نوٹیفکیشن جاری ہو تو دستیابی مزید بہتر ہوسکتی ہے۔
پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کہا کہ میڈیا غیر مصدقہ خبروں سے گریز کرے، ایسی اطلاعات مریضوں میں بے چینی پیدا کرتی ہیں

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 10 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 8 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 8 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 11 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 5 گھنٹے قبل






