اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب کی ملاقات، کشیدگی میں کمی اور مذاکرات سے مسائل حل کرنے پر زور
پاکستان مصر کے ساتھ دیرینہ اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، جو مشترکہ تاریخ، مذہب اور خطے و عالمی امور پر ہم آہنگی پر قائم ہیں،اسحاق ڈار


اسلام آباد:وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم نے مصری وزیر خارجہ کا دفتر خارجہ آمد پر پرتپاک استقبال کیا اور کہاکہ پاکستان مصر کے ساتھ دیرینہ اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، جو مشترکہ تاریخ، مذہب اور خطے و عالمی امور پر ہم آہنگی پر قائم ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کا مکمل جائزہ لیا گیا اور گزشتہ اعلیٰ سطحی رابطوں، بشمول نومبر 2025 میں مصر کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے مثبت اثرات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے تعاون کو تمام شعبوں میں مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ دوران ملاقات دونوں وزرا نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا، اس ضمن میں دوطرفہ طریقہ کار کو فعال بنانے، مشترکہ وزارتی کمیشن اور کاروباری اداروں کے مابین روابط کو فروغ دینے کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہیپاٹائٹس سی کے خلاف صحت کے شعبے میں مصر کی جاری حمایت کی تعریف کی اور اس تعاون کو خوش آئند قرار دیا۔
دونوں جانب سے دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے تربیتی تبادلوں اور دوسرے ادارہ جاتی طریقۂ کار کے ذریعے تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔
فریقین نے علاقائی و بین الاقوامی صورتحال، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے تحمل، کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
ترجمان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کر تے ہوئےغزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے جاری جارحیت کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے غزہ کے عوام تک انسانی امداد کی فراہمی میں مصر کے کردار کو سراہا۔
دونوں جانب نے اقوامِ متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

بارکھان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسزکے 5 اہلکار شہید،7 دہشتگرد بھی ہلاک
- 12 hours ago

میری اولین ترجیح خواتین کے لیے ایک محفوظ پنجاب بنانا ہے،مریم نواز شریف
- 2 days ago
پاکستان کا بوسنیا و ہرزیگووینا کی خودمختاری کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
- 21 hours ago

سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 30کروڑڈالرکی قسط موصول
- 20 hours ago

وزیر اعظم سے آذری صدر الہام علیوف کا ٹیلیفونک رابطہ،دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

یقین ہے ایران یورینیم کی افزودگی 100 فیصد روک دے گا، معاہدے کیلئے کام کر رہے ہیں،ٹرمپ
- 2 days ago

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے "پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بل 2026" کی توثیق کر دی
- 2 days ago

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر سٹائلسٹ آمنہ انعام پاکستان پہنچ گئیں، ثقافتی وسماجی تقریبات میں ہونگی
- 2 days ago

وزیر اعظم کی کسانو ں کو بروقت کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات
- 2 days ago

پائیدارترقی کیلئےماحول دوست توانائی اور قابل تجدید ذرائع استعمال میں لانا ترجیحات میں شامل ہے،شہبازشریف
- 2 days ago

بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے،شہباز شریف
- 2 days ago

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’سرمات‘ کا کامیابی سے تجربہ کر لیا
- 2 days ago









