Advertisement
پاکستان

عوامی شکایات کو بروقت حل نہ کرنے پر وزیر اعظم کا نوٹس

اسلام آباد: سرکاری افسران کےعوامی شکایات کو بروقت حل نہ کرنے پر وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 15th 2021, 8:39 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق    غیر سنجیدہ اور موثر کارکردگی نہ دکھانے والے سرکاری افسران کے خلاف ایکشن شروع ہوگیا،چیف سیکریٹری پنجاب نے ماتحت 1586 افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال مکمل کر لی۔ پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق263 افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر وارننگ ،7 سرکاری افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔833 افسران کو محتاط رہنے کی ہدایت، 111 افسران سے وضاحت طلب کرلی گئی،جبکہ  403 سرکاری افسران کی کارکردگی کو سراہا گیا۔سیکرٹری اطلاعات،زراعت،ایکسائز اور سیکرٹری آبپاشی کو کارکردگی بہتر کرنے کا مراسلہ جاری کردیا، وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کے دوران سرکاری افسران کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیا تھا۔وفاقی وزراء نے بھی بیوروکریسی کے غیر سنجیدہ رویے کی شکایت کی تھی۔

وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ   ڈپٹی کمشنر لاہور، گجرات، شیخو پورہ سمیت پنجاب کے 20 ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کردیے گئے ہیں ،تمام افسران عوام کوبہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کارکردگی کو بہتر کریں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ،لیہ،جھنگ ، بُورےوالا، صادق آباد، ننکانہ صاحب، پنڈی گھیب، سمیت 43 اسسٹنٹ کمشنرز کو شوکازنوٹس جاری کیا گیا۔وارننگ لیٹر جاری کرنے کا مقصد تمام افسران کو تنبیہ کرنا ہے۔ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق عوام کو سہولیات مہیا کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement
پاک فضائیہ نے معرکہ حق میں اپنی صلاحیت، مضبوطی اور برتری کا بھرپور مظاہرہ کیا، ایئر چیف

پاک فضائیہ نے معرکہ حق میں اپنی صلاحیت، مضبوطی اور برتری کا بھرپور مظاہرہ کیا، ایئر چیف

  • 6 hours ago
دشمن بحری ناکہ بندی کے ذریعے اقتصادی دباؤ ڈالنےکی کوشش کر رہا ہے،باقر قالیباف

دشمن بحری ناکہ بندی کے ذریعے اقتصادی دباؤ ڈالنےکی کوشش کر رہا ہے،باقر قالیباف

  • a day ago
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

  • 41 minutes ago
پولینڈ میں آگ بجھانے کے دوران طیارہ گرکرتباہ، پائلٹ جاں بحق

پولینڈ میں آگ بجھانے کے دوران طیارہ گرکرتباہ، پائلٹ جاں بحق

  • a day ago
سری لنکا نے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کی تصدیق کر دی

سری لنکا نے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کی تصدیق کر دی

  • a day ago
معرکہ حق میں ہم نے بھارت کے آٹھ جہاز گرائے: ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف پروجیکٹس

معرکہ حق میں ہم نے بھارت کے آٹھ جہاز گرائے: ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف پروجیکٹس

  • 5 hours ago
 ایران معاہدے کو تسلیم کرتا ہے تو معاملہ ختم ہو جائے گا، نہیں تو بمباری کی جائے گی،ٹرمپ کی دھمکی

 ایران معاہدے کو تسلیم کرتا ہے تو معاملہ ختم ہو جائے گا، نہیں تو بمباری کی جائے گی،ٹرمپ کی دھمکی

  • a day ago
 مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی خطے کی بحری سلامتی کیلئے بڑا چیلنج ہے،نیول چیف

 مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی خطے کی بحری سلامتی کیلئے بڑا چیلنج ہے،نیول چیف

  • a day ago
معرکۂ حق پاکستان کی فیصلہ کن عسکری برتری اور فولادی قومی اتحاد کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے،خواجہ آصف

معرکۂ حق پاکستان کی فیصلہ کن عسکری برتری اور فولادی قومی اتحاد کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے،خواجہ آصف

  • a day ago
حماس رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی فضائی حملے میں شہید: حماس عہدیدار

حماس رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی فضائی حملے میں شہید: حماس عہدیدار

  • 33 minutes ago
لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا ، وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت اعلیٰ قیادت کی شرکت 

لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا ، وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت اعلیٰ قیادت کی شرکت 

  • a day ago
معرکہ حق میں اللہ کے فضل سے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست سے دوچار کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

معرکہ حق میں اللہ کے فضل سے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست سے دوچار کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 7 hours ago
Advertisement