جاپان : ٹوکیو اولمپکس 2020 کے 50میٹر فری اسٹائل سوئمنگ مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی سوئمر بسمہ خان کامیابی حاصل نہیں کرسکی ۔

تفصیلات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس میں ایک اور پاکستانی اتھلیٹ کی مایوس کن کارکردگی سوئمر بسمہ خان ٹوکیو اولمپکس سے باہر ہوگئیں ۔ ویمنز کی 50میٹر فری اسٹائل میں پاکستان کی بسمہ خان نےحصہ لیا، 50میٹر فری اسٹائل ایونٹ میں ان کی ٹائمنگ 27اعشاریہ 78 سیکنڈ رہی۔ بسمہ خان 50 میٹر فری سٹائل سوئمنگ پانچویں ہیٹ میں 8 میں سے ساتویں پوزیشن پر آئیں، اس ایونٹ میں 81 سوئمر نے شرکت کی جس میں بسمہ خان 56ویں نمبر پر آئیں ۔
بسمہ خان کی ناکامی کے بعد ٹوکیو اولمپکس سے پاکستانی ایتھلیٹس کے باہر ہونے کی تعداد چھ ہوگئی۔اولمپکس مقابلوں میں اب پاکستان کے تین ایتھلیٹس باقی بچے ہیں جو آنے والے دنوں میں ایکشن میں نظرآئیں گے ، یکم اگست کو پاکستان کے دو شوٹر خلیل اختر اور غلام بشیر 25میٹر ریپڈ فائیر میں حصہ لیں گے۔4 اگست کو پاکستان کے میڈل کی آخری امید ارشد ندیم جیولن تھرو میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ارشد ندیم پاکستانی دستے کے واحد ایتھلیٹس ہیں جو ٹوکیو اولمپکس میں کامیابی حاصل کر پائے ہیں ۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- ایک دن قبل

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 9 گھنٹے قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 دن قبل

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- 8 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- ایک دن قبل

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 8 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- ایک دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 4 دن قبل

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- 9 گھنٹے قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- ایک دن قبل

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 2 گھنٹے قبل
