کراچی : کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سندھ حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا، کراچی میں نئی پابندیوں کےساتھ لاک ڈاون 8اگست تک ہوگا۔جو سرکاری ملازمین ویکسین نہیں لگوائیں گے ان کو اگست کی تنخواہ نہیں دی جائیگی ۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی صورتِ حال کے حوالے سے صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہوا ، جس میں شہر میں مزید پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی گئی ۔ جو ویکسین نہیں لگوائے گا ان کو اگست کی تنخواہ نہیں دی جائیگی ۔
کراچی میں نئی پابندیوں کےساتھ کل سے 8 اگست تک 9 دن کا لاک ڈاؤن ہوگا جس کے تحت انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند ہوگی ، اگلے ہفتے سے سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ ایکسپورٹ انڈسٹری کھلی رہے گی۔ میڈیکل سٹورز کھلے رہیں گے تاہم تمام مارکیٹس بند رہیں گی۔سڑک پر گھومنے والے افراد کا ویکسی نیشن کارڈ چیک کیا جائے گا۔
فیصلے کے تحت شادی ہالز،سینما،سیاحی مقامات،سکول کاجز کی بندش کافیصلہ برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شام چھے بجے تک دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ برقرارکیا گیا ہے ۔ بین الاضلاع ٹرانسپورٹ بندش کے لیے این سی او سی کو سفارش کی جائےگی ۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کی تھی ۔این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پورے پورے شہر ہفتوں بند کرنا حل نہیں۔ بار بار آزما چکے ایس او پیز پر عمل درآمد اور زیادہ متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن سے کامیابی ملی۔
خیال رہے کہ کراچی میں شرح 22.6 فیصد رہی، حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسوں کی شرح 9 فیصد اور سندھ بھر میں مجموعی طور پر شرح 13.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- ایک گھنٹہ قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 4 دن قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- ایک دن قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- ایک دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 دن قبل

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- ایک گھنٹہ قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 4 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- ایک دن قبل

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- 2 گھنٹے قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 4 دن قبل


.jpeg&w=3840&q=75)

