Advertisement
علاقائی

ضلع غذرکے مختلف پہاڑوں پر گلیئشیر پگھلنے لگے

گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے علاقے بد صوات سمیت مختلف پہاڑوں پر گلیشیئر پگھلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 31st 2021, 3:55 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  ضلع غذر میں گلیشیئر پگھلنے کے باعث نالوں اور دریائے غذر کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد نشیبی علاقوں سے قریبی آبادی  کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔مختلف مقامات پر منجمند جھیلیں  بھی ٹوٹنے کاخدشہ ہے ۔

شاہراہ قراقرم لال پڑی سے تتہ پانی تک لینڈسلائیڈنگ  کے باعث بند ہے ۔ گشگش کے مقام پر دریائی کٹاؤ کی زدمیں آنے والا اشکومن روڈ آج تیسرے روز بھی بند ہے۔ تحصیل اشکومن کا گاہکوچ شہر اور گلگت سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے، بارست میں گزشتہ روز لینڈسلائیڈنگ سے سڑک تاحال بند ہے۔مقامی ذرائع کاکہنا ہے کہ بٹورا گلیشئیر میں پانی کا راستہ تبدیل کرنے سے شاہراہ قراقرم کو خطرہ ہے ۔

 

Advertisement
Advertisement