Advertisement
تجارت

پاکستان نے مہنگی ترین ایل این جی خرید لی

اسلام آباد: پاکستان نے سال 2015 کےبعد مہنگی ترین ایل این جی خریدلی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 31st 2021, 2:36 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

ذرائع کے مطابق  پاکستان نے ستمبر کے لئے مہنگی  ایل این جی کے  4 کارگو خرید لیے ،  ایل این جی کارگو ستمبر میں پاکستان آئیں گے۔ایل این جی کے  4 شپمنٹس کا ریٹ  15 ڈالر فی یونٹ سے زیادہ ہے،6 سے  7 ستمبر کو پہنچنے والے ایل این جی کارگو کا ریٹ  15.39 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ12 سے  13 ستمبر کو آنے والی ایل این جی کا ریٹ  15.49 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو ہے، 17 سے  18 ستمبر کی ایل این جی کا ریٹ  15.39 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو ہے،27 سے  28 ستمبر کے ایل این جی کا ریٹ  15.19 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

عالمی منڈی ایل این جی کی پیداوار کم اور طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement