Advertisement
پاکستان

بلوچستان میں خارجیوں کا تعاقب جاری، مزید 22 دہشت گرد جہنم واصل، 3 دن میں 177 ہلاک

دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتی جائے گی، دہشت گرد عورتوں اور بچوں کو استعمال کرتے ہیں، انہیں ڈھال بھی بناتے ہیں،سرفراز بگٹی

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Feb 2nd 2026, 4:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلوچستان میں خارجیوں کا تعاقب جاری، مزید 22 دہشت گرد جہنم واصل، 3 دن میں 177 ہلاک

کوئٹہ:بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کا تعاقب کرتے ہوئے مزید 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا،جس کے بعد تین دن میں 177 دہشت گرد مارے گئے۔

تفصیلا ت کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا  فورسز کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز جاری ہیں، گزشتہ رات پیچھا کرتے ہوئے مزید 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا،جس کے بعدگزشتہ 3 روز کے دوران کئے جانے والے آپریشنز میں کم سے کم کل ملا کر 177 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے ۔

ذرائع کےمطابق سیکیورٹی فورسز بشمول انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس مختلف جگہوں پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کر رہی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مزید نقصانات اور ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل کوئٹہ، گوادر، پنجگور، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، تمپ اور پسنی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کو سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا تھا۔

دہشت گردوں نے ان حملوں میں گوادر کے ایک مزدور گھرانے کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا جس میں ایک عورت اور تین بچے بھی شامل تھے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا تعاقب کیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتی جائے گی، دہشت گرد عورتوں اور بچوں کو استعمال کرتے ہیں، انہیں ڈھال بھی بناتے ہیں۔

اسی طرح وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز۔ پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسیز نے بروقت اور موثر کارروائی کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، فتنہ الہندوستان اور انکے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، بلوچستان میں قیام امن کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

Advertisement
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 3 دن قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • ایک گھنٹہ قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 6 گھنٹے قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 2 دن قبل
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 8 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 2 دن قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • ایک گھنٹہ قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 2 دن قبل
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 5 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement