وزیراعظم سے سہیل خان آفریدی کی ملاقات : صوبے میں امن وامان کے قیام اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
خیبر پختونخوا وفاق کی ایک اہم اکائی ہے،صوبے کے عوام کی بہتری کیلئے ہمیشہ سے کوشاں ہیں ، حکومت اپنے دائرہ اختیار کے مطابق بھرپور کاوشیں جاری رکھے گی،وزیر اعظم


اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے،جس میں وزیرِ اعظم نے خیبر پختونخوا کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت کے مابین تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ صوبے میں امن و امان کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت کا تعاون ناگزیر ہے۔
دوران ملاقات وزیراعظم نے امن وامان کے قیام کے لئے صوبائی حکومت کی کوششیں مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت انسداد دہشتگردی کیلئے صوبائی اداروں کو مضبوط کرے۔
امن و امان کے قیام اور عوامی فلاح کیلئے صوبائی حکومت اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے اور صحت ، تعلیم کیلئے خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں گی۔
وزیراعظم نے کہاکہ خیبر پختونخوا وفاق کی ایک اہم اکائی ہے،صوبے کے عوام کی بہتری کیلئے ہمیشہ سے کوشاں ہیں ،وفاقی حکومت اپنے دائرہ اختیار کے مطابق بھرپور کاوشیں جاری رکھے گی۔
وزیرِ اعظم نے کہاکہ قومی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان قریبی روابط اور مؤثر رابطہ کاری ناگزیر ہے۔
وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے وفاقی دائرہ کار کے مطابق تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنے اور یکساں ترقی کے وژن پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ باہمی مشاورت اور اشتراکِ عمل کے ذریعے قومی یکجہتی، استحکام اور خوشحالی کے اہداف کو مؤثر انداز میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 8 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 گھنٹے قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 گھنٹے قبل






