وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی بینک کے صدر کی ملاقات، مختلف پروجیکٹس میں تعاون پر سراہا
وزیراعظم نے انفراسٹرکچر ، زراعت، توانائی، انسانی وسائل،روزگار کے مواقع ، ڈیجیٹل ترقی اور نجی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے عالمی بینک گروپ کی معاونت کو سراہا


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان کے دورے پر آئے عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے ملاقات کی ہےجس میں وزیر اعظم نے ملکی معاشی ترقی اور دیگر معاشی پروجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ترقیاتی ترجیحات کے فروغ اورطویل المدتی شراکت داری کے لیے عالمی بینک کےعزم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار اقتصادی استحکام کے حصول کے لیے جامع، کثیر الجہتی اور ملکی ضروریات کے مطابق تشکیل دیے گئے اصلاحاتی پروگرام پر پوری تندہی سے عمل پیرا ہے۔
دوران ملاقات وزیراعظم نے انفراسٹرکچر ، زراعت، توانائی، انسانی وسائل، مالیاتی اصلاحات، روزگار کے مواقع ، ڈیجیٹل ترقی اور نجی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے عالمی بینک گروپ کی معاونت کو سراہا۔
محمد شہبازشریف نے بطورصدر عالمی بینک گروپ ،اجے بنگا کاپاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی ترقی اور اصلاحات میں ورلڈبینک کی اہم معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔دس سالہ عالمی بینک گروپ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت تعاون قابل تحسین ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ایسی جامع انتظامی اصلاحات پر کاربند ہے جن سے روزگار پر مبنی اقتصادی ترقی کیساتھ سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہوا،محمد شہبازشریف اور اجے بنگا نے اس بات پر زور دیا کہ بروقت اور بڑے پیمانے پر نتائج کے حصول کیلئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک سے ہم آہنگ ترجیحات پر تیز رفتار عملدرآمد اور موثر نگرانی یقینی بنائی جائے۔
یہ اقدامات ترقیاتی منصوبوں پرعملدرآمد میں رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے وزیراعظم کے وژن کی تکمیل میں معاون ثابت ہوںگے،وزیراعظم محمد شہبازشریف نے عالمی بینک گروپ کو مزید موثر ترقیاتی شراکت دار بنانے میں اجے بنگا کی قیادت کو بھی سراہا۔
اس موقع پر عالمی بینک کےصدراجے بنگا نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے حکومت پاکستان کی جاری اصلاحاتی کوششوں کو سراہتے ہوئے "ون ورلڈ بینک گروپ" کے تحت تعاون کو مزید وسعت دینےکے عزم کا اعادہ کیا۔
عالمی بینک کے صدر نے کہا کہ حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کے اہداف کے حصول کے لیے ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی اورنجی وسائل کے موثر استعمال میں اضافہ ناگزیر ہے۔

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- a day ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 9 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- a day ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 5 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 9 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 3 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 7 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago





