Advertisement

امریکی سینیٹ نے مواخذہ مسترد کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو بری کر دیا

واشنگٹن : ڈیموکریٹس کے سابق صدر ٹرمپ کو سز ا دلوانے کے خواب چکنا چور ہو گئے۔ امریکی سینیٹ نے کیپٹل ہل پر حملے کے کیس میں سابق صدر کے مواخذے کوردکر تے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو بری کر دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 15th 2021, 3:56 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کیپٹل ہل حملہ کیس میں دوسرےمواخذے کا مقدمہ پانچ دن تک جاری رہا۔ جس میں دونوں ایوان کے منتظمین اور دفاعی وکلاءثبوت اور دلائل پیش کرتے رہے۔

سابق صدر کے مواخذے پر امریکی سینیٹ میں ووٹنگ  ہو ئی۔ جس میں 57 سینیٹرز نے ٹرمپ کو مجرم قرار دینے کے حق میں جبکہ 43 میں مخالفت نے ووٹ دیا ۔100نشستوں پر مشتمل سینیٹ میں اس وقت ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹی کے 50-50 ارکان ہیں۔ صدر کے مواخذے یا انہیں مجرم ثابت کرنے کے لیے ایوان سے دو تہائی یعنی 67 ووٹوں کی ضرورت تھی۔17 ری پبلیکنز کے ووٹ درکار تھے لیکن صرف 6 ری پبلیکنز نے ہی مخالفت میں ووٹ دیا۔

اپنی بریت کے بعد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس مقدمے کی مذمت کی اور کہا کہ یہ تاریخ کی سب سے بڑی الزام تراشی ہے۔ٹرمپ نے سینیٹ کے فیصلے کا خیر مقدم  کرتے ہوئے ۔اپنی قانونی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ٹرمپ نے کہا ۔ ڈیموکریٹس کی  جانب سے میرے سیاسی کیریئر کو ختم کرنے کی کوشش  ناکام ہوگئی ، میں اپنے حامیوں کو یہ کہتا ہوکہ امریکہ کو عظیم بنانے کے لئے ہماری تاریخی اورمحب وطن تحریک ابھی شروع ہوئی ہے۔

Advertisement
معرکۂ حق پاکستان کی فیصلہ کن عسکری برتری اور فولادی قومی اتحاد کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے،خواجہ آصف

معرکۂ حق پاکستان کی فیصلہ کن عسکری برتری اور فولادی قومی اتحاد کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے،خواجہ آصف

  • 17 hours ago
لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا ، وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت اعلیٰ قیادت کی شرکت 

لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا ، وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت اعلیٰ قیادت کی شرکت 

  • 15 hours ago
 پاکستان کی دعوت پر امریکا ایران کا ایک پلیٹ فارم پر آنا عالمی سطح پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے، شہباز شریف

 پاکستان کی دعوت پر امریکا ایران کا ایک پلیٹ فارم پر آنا عالمی سطح پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے، شہباز شریف

  • 19 hours ago
 اگرایران نےامریکی شرائط کو تسلیم نہ کیا تو فوجی کارروائی پہلے سے زیادہ شدید اور سخت ہو گی،ٹرمپ 

 اگرایران نےامریکی شرائط کو تسلیم نہ کیا تو فوجی کارروائی پہلے سے زیادہ شدید اور سخت ہو گی،ٹرمپ 

  • 19 hours ago
عراقچی کی  وانگ یی سے ملاقات ،چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا

عراقچی کی وانگ یی سے ملاقات ،چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا

  • 19 hours ago
سرچ فار جسٹس کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد،نوجوانوں کی بھرپور شرکت

سرچ فار جسٹس کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد،نوجوانوں کی بھرپور شرکت

  • 18 hours ago
پولینڈ میں آگ بجھانے کے دوران طیارہ گرکرتباہ، پائلٹ جاں بحق

پولینڈ میں آگ بجھانے کے دوران طیارہ گرکرتباہ، پائلٹ جاں بحق

  • 17 hours ago
 ایران معاہدے کو تسلیم کرتا ہے تو معاملہ ختم ہو جائے گا، نہیں تو بمباری کی جائے گی،ٹرمپ کی دھمکی

 ایران معاہدے کو تسلیم کرتا ہے تو معاملہ ختم ہو جائے گا، نہیں تو بمباری کی جائے گی،ٹرمپ کی دھمکی

  • 15 hours ago
 امریکا کی 14 نکاتی امن تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ایرانی وزرات خارجہ

 امریکا کی 14 نکاتی امن تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ایرانی وزرات خارجہ

  • 21 hours ago
سری لنکا نے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کی تصدیق کر دی

سری لنکا نے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کی تصدیق کر دی

  • 15 hours ago
دشمن بحری ناکہ بندی کے ذریعے اقتصادی دباؤ ڈالنےکی کوشش کر رہا ہے،باقر قالیباف

دشمن بحری ناکہ بندی کے ذریعے اقتصادی دباؤ ڈالنےکی کوشش کر رہا ہے،باقر قالیباف

  • 15 hours ago
 مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی خطے کی بحری سلامتی کیلئے بڑا چیلنج ہے،نیول چیف

 مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی خطے کی بحری سلامتی کیلئے بڑا چیلنج ہے،نیول چیف

  • 16 hours ago
Advertisement