محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر،اسپیکر نے حتمی منظوری دیدی
نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی بزنس رولز کے تحت اپوزیشن لیڈر کی تقرری 16 جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگی


اسلام آباد:اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر پشتون قوم پرست سیاست دان محمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف کے طور پر رسمی طور پر نوٹیفائی کر دیا، جس کے ساتھ ہی حکومت اور اپوزیشن بینچوں کے درمیان کئی روز سے جاری مذاکرات کا اختتام ہو گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹیفکیشن پر دستخط کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین گوہر علی خان اور رہنما عامر ڈوگر کے حوالے کر دیا۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی رہنمائی سے ایوان کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں انہیں بھی مشاورت کے لیے دعوت دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی بزنس رولز کے تحت اپوزیشن لیڈر کی تقرری 16 جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے نا اہل اور ممبر قومی اسمبلی کے منصب سے فارغ ہونے کے بعد بانی تحریک انصاف عمران خان نے اپوزیشن لیڈر کے لیے سینئر سیاستدان اور آئین پاکستان بحالی تحریک کے سرکردہ رہنما محمود خان اچکزئی کا نام تجویز کیا تھا۔
پی ٹی آئی کے 70 سے زائد اراکین کے دستخطوں سے محمود خان اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر تعینات کرنے کی درخواست کی تھی اور کافی عرصہ سے انہیں اس عہدے پر تعیناتی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب، مفکرِ پاکستان کو بھرپور خراجِ عقیدت
- 11 گھنٹے قبل
سعودی عرب نے15سال سے کم عمر بچوں کو حج پر لے جانے پر پابندی عائد کر دی
- 8 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
پنجاب حکومت کا فلم سٹی اتھارٹی کے قیام فیصلہ،ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کا خیر مقدم
- ایک دن قبل

اسلام آباد مذاکرات: ایران نے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے نئی تجاویز بھجوا دیں ،ایرانی میڈیا
- ایک دن قبل

وزیراعظم نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے معاملے پر وزیر قانون کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیدی
- ایک دن قبل

پاکستان میں ایچ آئی وی کے کیسز 2.5 لاکھ تک پہنچ گئے، 80 فیصد مریض علاج سے محروم ،بچوں میں پھیلاؤ تشویشناک
- ایک دن قبل

امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ،5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی قید سے رہا کر دیا گیا،اسحاق ڈار
- 8 گھنٹے قبل

وزیر اعلیٰ سہیل آفرید ی نے پشاور رنگ روڈ مسنگ لنک پیکج ون کا افتتاح کر دیا
- ایک دن قبل

امریکی صدر نے یورپ سے امریکا درآمد کی جانیوالی گاڑیوں پر ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کردیا
- ایک دن قبل

پی ایس ایل ایلیمینیٹر:اسلام آباد یونائیٹڈ کا حیدرآباد کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- ایک دن قبل

پاک افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف کو زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا: دفتر خارجہ
- 7 گھنٹے قبل







