پاک فوج کے تعاون سے گوادر یونیورسٹی کے طلبہ کا کراچی مطالعاتی دورہ کامیابی سے مکمل
گوادر یونیورسٹی کے طلبہ نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے نے ان کے علم، سوچ اور اعتماد میں اضافہ کیا ہے اور ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے


کراچی: پاک فوج کی جانب سے گوادر یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے لیے کراچی کا مطالعاتی دورہ کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ اس دورے کا مقصد طلبہ کو تعلیمی، دفاعی اور عملی مشاہدات فراہم کرنا تھا تاکہ ان کے علم اور فہم میں اضافہ ہو سکے۔
دورے کے دوران طلبہ نے مزارِ قائد کا دورہ کیا جہاں انہیں بانیٔ پاکستان کی جدوجہد اور قومی تاریخ سے آگاہی حاصل ہوئی۔ بعد ازاں طلبہ کو پاکستان ایئر فورس میوزیم لے جایا گیا جہاں انہیں پاک فضائیہ کی تاریخ، پیشہ ورانہ خدمات اور دفاعی کردار سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
اس دوران طلبہ نے پاکستان میری ٹائم میوزیم کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں بحری اُمور کی اہمیت اور پاک بحریہ کے کردار پر جامع بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سمندری دفاع اور بحری سلامتی کے مختلف پہلوؤں سے بھی آگاہی فراہم کی گئی۔
جبکہ علمی آگاہی کے فروغ کے لیے طلبہ کو جامعہ کراچی کا دورہ کرایا گیا، جہاں انہیں اعلیٰ تعلیمی ماحول، تحقیقی رجحانات اور تدریسی نظام سے واقفیت حاصل ہوئی۔
سماجی اور تفریحی سرگرمیوں کے تحت طلبہ کو بحریہ ٹاؤن، ایفل ٹاور اور کارنیول پارک کے دورے بھی کرائے گئے، جس سے طلبہ کو ذہنی تازگی اور مثبت تجربہ حاصل ہوا۔
مطالعاتی دورے کے اختتام پر گوادر یونیورسٹی کے طلبہ نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے نے ان کے علم، سوچ اور اعتماد میں اضافہ کیا ہے اور ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے۔

پاکستان نے چین میں پہلا پانڈا بانڈ کامیابی سے جاری کر دیا،وزیرخزانہ کی مبارکباد
- 3 گھنٹے قبل

چینی صدر ہرمز کو کھلارکھنے اور ایران کے جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر متفق ہیں،ٹرمپ
- 3 گھنٹے قبل

سعودی عرب کی مشرق وسطیٰ کے مماک اور ایران کے مابین عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات ناکام نہیں ہوئے،ایران کے کسی معاملے کا عسکری حل نہیں ،عراقچی
- 2 گھنٹے قبل

چینی کمپنی کا پاکستان میں ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹر قائم کرنے کا فیصلہ خوش آئندہے، وزیرِ اعظم
- 3 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

مجھے سابق پولیس افسر شوہر نے اپنے منشیات فروش گینگ کا حصہ بنایا،گرفتار پنکی کا بیان
- 21 گھنٹے قبل

پنکی کا برانڈ نیم ہی اس کا پھندا بنے گا،سہولت کاری میں ملوث دیگر کوبھی پکڑا جا رہا ہے،ایڈیشنل آئی جی سندھ
- ایک گھنٹہ قبل

مضبوط پالیسی اقدامات نے پاکستان کی معاشی بحالی کو سہارا دیا، آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کردی
- 2 گھنٹے قبل

6 عرب ممالک کا اقوام متحدہ کو خط، آبنائے ہرمز پر ایرانی قوانین واپس لینے کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
آپتھلمولوجیکل سوسائٹی اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے "کالا موتیا کے جدید علاج" پر ورکشاپ کا انعقاد
- 2 گھنٹے قبل

بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم جرمانہ عائد
- 3 گھنٹے قبل













