27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کا معاملہ، پی ٹی آئی سینیٹر کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر
پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 63 اے لاگو ہوتا ہے اور سینیٹر سیف اللہ ابڑو پارٹی سے انحراف کے مرتکب ہو چکے ہیں،ریفرنس


اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف نااہلی کاریفرنس فائل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کر دیا ہے۔ ریفرنس پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر کی جانب سے فائل کیا گیا ہے۔
ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سینیٹر عون عباس نے نااہلی کا ریفرنس سیکرٹری سینیٹ کو جمع کرایا، ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے فلور کراسنگ کرتے ہوئے پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کی۔
ریفرنس کے متن میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا متفقہ فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے تحریری ہدایات بھی جاری کی گئی تھیں، تاہم سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ان ہدایات کے برخلاف 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔
؎دائر کردہ ریفرنس کے متن میں مزیدلکھا گیا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے 10 اور 15 نومبر کو ہونے والی ووٹنگ کے دوران آئینی ترمیم کی حمایت کی، پارٹی کی جانب سے انہیں شو کاز نوٹس بھی جاری کیا گیا، تاہم تاحال ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
ریفرنس میں مزید کہا گیا کہ پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 63 اے لاگو ہوتا ہے اور سینیٹر سیف اللہ ابڑو پارٹی سے انحراف کے مرتکب ہو چکے ہیں۔
ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ ریفرنس کو جلد از جلد الیکشن کمیشن آف پاکستان( ای سی پی) کو بھجوا کر قانونی کارروائی کی جائے۔
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 2 دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 2 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 3 دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 3 دن قبل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 2 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 2 دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- ایک دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 3 دن قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 2 دن قبل

