نئے سال کا آغاز :پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں اور جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
پاکستان یمن کے تنازع کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے، پاکستان یمن میں صورتحال معمول پر لانے کیلئے علاقائی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے،ترجمان


اسلام آباد: نئے سال کے آغاز پر پاکستان اور بھارت کے قیدیوں، جوہری تنصیبات اور سہولتوں کی فہرستوں کا تبادلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ طاہر حسین اندرانی نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہہوا،257بھارتی قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا، معاہدے کے تحت پاکستان اوربھارت سال میں دوبار قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اوربھارت کے درمیان نیوکلیئرانسٹالیشن کی فہرست کا بھی تبادلہ یکم جنوری کو کیا جاتا ہے، پاکستان نے اپنی فہرست بھارت کے حوالے کردی ہے۔
جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان یمن کے تنازع کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے، پاکستان یمن میں صورتحال معمول پر لانے کیلئے علاقائی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔
ترجمان کاوزیراعظم اورسعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اورتعاون کو مضبوط بنانے کےعزم کا اعادہ کیا،جبکہ اسحاق ڈار کاسعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔
ترجمان نے کہا کہ اسی طرح متحدہ عرب امارات (یو اے ای )کے صدر نے حال ہی میں پاکستان کا سرکاری دورہ کیا، وزیراعظم اورصدریواے ای کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورتعاون پر بات چیت ہوئی۔
بیان میں ترجمان نے آگاہ کیا کہ سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے بنگلادیش کی سابق وزیراعظم کی نمازجنازہ میں پاکستان کی نمائندگی کی، سپیکر قومی اسمبلی نےمرحومہ خالدہ ضیا کے بیٹے اوربیٹی سے تعزیت کی۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو الگ ملک تسلیم کرنے کے اقدام کو مسترد کرتا ہے، پاکستان صومالیہ کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 2 days ago
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 2 days ago

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 3 days ago
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 3 days ago
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 3 days ago

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 2 days ago
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 2 days ago
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 2 days ago
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 3 days ago

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 3 days ago

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- 2 days ago
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 3 days ago

