پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ پراکیسز کی جانب سے بلوچستان میں تشدد کا پروپیگنڈا جاری ہے

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز کی جانب سے بلوچستان میں تشدد کا پروپیگنڈا جاری ہے، پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بلوچستان کے متعلق 18ویں قومی ورکشاپ کے شرکاء نے ملاقات کی۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ پراکیسز کی جانب سے بلوچستان میں تشدد کا پروپیگنڈا جاری ہے۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ پراکیسز بلوچستان میں ترقی میں خلل ڈال رہی ہیں، پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی بلاواسطہ اور بالواسطہ خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنے شہریوں کی جانوں کا تحفظ فراہم کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے، بھارتی اسپانسرڈ پراکیسز کے ایسے مذموم عزائم سکیورٹی فورسز سخت کارروائیوں سے ناکام بنائیں گی۔
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز صوبے کو دہشت گردی اور بے چینی سے نجات دلائیں گی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق فیلڈمارشل نے بلوچستان کی ترقی اور پاکستان کے لیے اس کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ صوبے کے عوام کی حوصلہ مندی اور حب الوطنی قابل تعریف ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوامی مرکزیت کے ساتھ ترقیاتی منصوبے کر رہی ہیں، سول سوسائٹی کا کردار پروپیگنڈا کو بے نقاب کرنے میں اہم ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ذاتی سیاسی ایجنڈوں کو مسترد کرنا ضروری ہے تاکہ بلوچستان کا مستقبل طویل مدتی خوشحالی پر مبنی ہو۔
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 3 days ago

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 2 days ago

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- 2 days ago

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 2 days ago

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 3 days ago
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 3 days ago
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 2 days ago
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 2 days ago
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 3 days ago
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 2 days ago

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 3 days ago
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 3 days ago

