Advertisement
پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

دوران ملاقات انڈونیشین صدر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Dec 9th 2025, 5:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو اور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،علاوہ ازاں ونوں برادر ممالک کی افواج کے مابین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

دوران ملاقات فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور فوجی تربیت، انسداد دہشت گردی اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔

ترجمان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ دفاعی اشتراک، تربیت اور انسداد دہشت گردی تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دوران ملاقات انڈونیشین صدر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔

Advertisement
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 2 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 14 گھنٹے قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 3 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 13 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 19 گھنٹے قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 2 دن قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 19 گھنٹے قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 2 دن قبل
Advertisement