الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا،پولنگ کب ہو گی؟
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 3 جنوری 2026 تک ہو گی، اپیلیں 5 سے 8 جنوری 2026 تک دائر کی جا سکیں گی،شیڈول


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی )نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
ای سی پی کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو ہوں گے، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا، ریٹرننگ آفیسرز کاغذات نامزدگی کے لیے پبلک نوٹس 19 دسمبر کو آویزاں کریں گے، کاغذات نامزدگی 22 دسمبر سے 27 دسمبر تک جمع کرائے جائیں گے۔
ای سی پی کی جانب سے جاری کر دہ انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 3 جنوری 2026 تک ہو گی، اپیلیں 5 سے 8 جنوری 2026 تک دائر کی جا سکیں گی، ٹربیونلز اپیلیں 9 سے 13 جنوری تک نمٹائیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026 ہے، امیدواروں کی حتمی فہرست 16 جنوری کو آویزاں کی جائے گی، انتخابی نشان 16 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے۔
الیکشن شیڈول کے مطابق اسلام آباد کے بلدیتی انتخابات کیلئے پولنگ 15 فروری کو ہوگی، 16 فروری سے 19 فروری تک نتائج مرتب کیے جائیں گے۔

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 9 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 9 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago







