Advertisement
ٹیکنالوجی

سال 2025 میں پاکستان میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا گیا؟

پاکستان میں اس سال بھی کرکٹ سرچ رجحانات پر غالب رہا جبکہ تفریح میں ڈرامے دوسرے نمبر پر رہے،رپورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 days ago پر Dec 8th 2025, 6:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سال 2025 میں پاکستان میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا گیا؟

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال بھی کرکٹ سرچ رجحانات پر غالب رہا جبکہ تفریح میں ڈرامے دوسرے نمبر پر رہے علاوہ ازاں لوگ مصنوعی ذہانت  (یا اے آئی) کے نئے ٹولز کے بارے میں بھی بڑی تعداد میں معلومات تلاش کرتے رہے۔

 رپورٹ کے مطابق اسی طرح لوگوں نے نئے کھانے پکانا، پیسے کی سرمایہ کاری، انشورنس، وکیل ڈھونڈنے اور امتحانی نتائج کے حوالے سے بھی بے شمار سرچز کیں، پاکستانیوں نے کھیلوں میں ایک بار پھر ثابت کیا کہ کرکٹ ان کی پہلی ترجیح ہے۔
 
سب سے زیادہ سرچ کیے گئے میچ پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ رہے جبکہ پاکستان سپر لیگ پورے سال کا سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا ٹورنامنٹ ثابت ہوا،ایشیا کپ، جو بھارت کے ٹرافی قبول نہ کرنے کے تنازع کے ساتھ ختم ہوا، پاکستان میں تیسرا اور دنیا بھر میں دوسرا سب سے زیادہ سرچ ہونے والا ایونٹ رہا۔

سب سے زیادہ سرچ کیے گئے کرکٹ موضوعات

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ،پاکستان سپر لیگ،ایشیا کپ،پاکستان بمقابلہ بھارت،پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ،بھارت بمقابلہ انگلینڈ شامل ہیں۔ 

اس کے علاوہ پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز،بھارت بمقابلہ آسٹریلیا،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی،پاکستان بمقابلہ متحدہ عرب امارات بھی فہرست میں شامل ہیں،

 اسی طرح اگر کھلاڑیوں اور دیگر ایتھلیٹس کی بات کی جائے تو اس میں ابھیشیک شرما

حسن نواز،عرفان خان نیازی ،صاحبزادہ فرحان، محمد عباس،صائم ایوب،یاسر خان،کاشف علی ،سیف حسن،اور عبدالصمد کا نام شامل ہے۔

اسی طرح اگر ڈراموں کی بات کی جائے، پاکستانیوں کی بڑی تفریح  ایکشن اور تھرل سے بھرپور ڈراموں کو سب سے زیادہ سرچ کیا،جن میں شیر، مہرہ، دایان اور دنیا پور ٹاپ 10 میں شامل رہے۔
 
اسی طرح سب سے زیادہ سرچ کیے گئے ڈرامے شیر،جڑواں،آس پاس،نقاب،مہرہ،اقتدار،پرورش،میری زندگی ہے تو،،دایان،دنیا پور شامل ہیں۔

خبریں، فکرمندی اور بے چینی کا سال


اس سال سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے خبروں سے متعلق موضوعات وہ تھے جو عوام میں بے چینی کا باعث بنے۔ علاوہ ازاں مون سون بارشوں کے بعد آنے والے تباہ کن سیلاب پہلے نمبرز پر رہے جبکہ کراچی اور دریاۓ چناب میں سیلاب کی صورتحال بھی نمایاں رہی۔

  اسی طرح امتحانات کے بعد 10ویں اور 9ویں جماعت کے نتائج بھی سب سے زیادہ سرچ کیے گئے۔
 

سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی مقامی خبریں

 
پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری،کراچی میں سیلاب،ایران،آسان کاروبار کارڈ،چناب دریا میں سیلاب کی صورتحال،ایف بی آئی ایس ای نتائج
،10ویں جماعت کے نتائج ،وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم 2025،پاکستان میں سونے کے نرخ ،اور9ویں جماعت کا نتیجہ وغیرہ شامل ہیں۔
 
ٹیکنالوجی مصنوعی ذہانت کا زور

اے آئی ٹولز نے اس سال پاکستانی صارفین میں سب سے زیادہ مقبولیت حاصل کی جن میں جیمنی، ڈیپ سیک، کلاڈ، آن 4ٹی اور گوگل اے آئی اسٹوڈیو ٹاپ سرچ میں شامل رہے۔

اسی طرح تماشا اور مائیکو جیسے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز بھی کرکٹ کی لائیو اسٹریمنگ کی وجہ سے فہرست میں آئے،سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ٹیکس، جیمنی،تماشا،ڈیک سیک،مائیکو،آن 4ٹی ،گوگل اے آئی اسٹوڈیو،کلاڈ،آئی فون 17،گروک،این ایف ٹی شامل ہے۔
 

کھانا، نئی ریسپیز کا تجربہ

رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں نے اس سال کوئنوآ اور ٹوفو جیسے غیر روایتی کھانوں کی ریسپیز بھی تلاش کیں،ساتھ ہی سوپ، سینڈوچ اور ’آسان ریسپیز‘ جیسی سرچز بھی مقبول رہیں۔

سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ریسپیز،سینڈوچ ریسیپیز میں فوڈ فیوژن،کینوآ،ڈو،سوئٹ ڈشز،مٹن پکانے کی تراکیب، ایزی ریسیپی،ٹوفو،،سوپ،بیف پکانے کی ترکیب شامل ہیں۔

اس سال لوگوں نے سب سے زیادہ یہ سیکھنے کی کوشش کی کہ پیسہ کیسے بنایا جائے، کہاں سرمایہ کاری کریں، اور روزمرہ مسائل کیسے حل کریں۔

سب سے زیادہ سرچ کیے گئے ’ہاؤ ٹو۔۔۔‘ کراچی میں ای چالان کیسے چیک کریں، انسٹاگرام پر بغیر بھیجے گئے (ڈیلیٹ کیے گئے) پیغامات کیسے دیکھیں، گاڑی کا انشورنس کیسے کروائیں وغیرہ شامل ہیں۔

کرپٹو میں سرمایہ کاری کیسے کریں،اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیسے کریں،کریڈٹ کارڈ کے لیے درخواست کیسے دیں،گِبلی طرز کی تصویر کیسے بنائیں، بہترین وکیل کا انتخاب کیسے کریں،موبائل فون سے نوکو پرنٹ ایپ کے ذریعے پرنٹ کیسے نکالیں

بلاگ کیسے اپ لوڈ کریں

الغرض سنہ2025  کے سرچ نتائج ثابت کرتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، کھانا پکانے اور نئی ریسپیز آزمانے کے شوقین ہیں، اچھی کہانیاں اور ڈرامے انہیں پسند ہیں، نئی ٹیکنالوجی خصوصاً اے آئی ٹولز میں دلچسپی رکھتے ہیں اور پیسہ کمانے اور روزمرہ مسائل حل کرنے کے لیے بھی سرگرم رہتے ہیں۔
Advertisement
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند،  بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

  • 14 hours ago
باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش

  • 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا

انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا

  • 14 hours ago
سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

  • 2 days ago
بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

  • 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

  • 2 days ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم

سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم

  • 13 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل

پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل

  • 2 days ago
پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت

  • 13 hours ago
ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف

  • 2 days ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی

آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 14 hours ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال

پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال

  • 13 hours ago
Advertisement