اسلام آباد: سندھ میں کرپشن بہت زیادہ سیاسی انتظامی شعبوں میں بڑی بدعنوانی ہے، کشمیرمیں کامیابی کے بعد اب اگلا سیاسی پڑاؤ سندھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں پیپلزپارٹی سےمقابلے کے لئے کپتان کی نئی ٹیم تیار، ارباب غلام رحیم کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ارباب غلام رحیم سندھ کےسیاسی معاملات دیکھیں گے۔ ارباب غلام رحیم کو سندھ میں ذمہ داری دینے کا فیصلہ اسٹریٹجی کمیٹی اجلاس میں ہوا۔اسٹریٹجی کمیٹی اجلاس میں اسد عمر،حلیم عادل،ارباب رحیم شریک ہوئے، شاہ محمود قریشی عمران اسماعیل،سیف اللہ نیازی بھی موجود تھے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اسٹریٹجی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وزیراعظم عمران خان نے اگست سے سندھ کےمختلف اضلاع کےدورے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم کےدورہ سندھ میں اہم شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔
اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے وزیراعظم سےسندھ پولیس کی زیادتیوں پر براہ راست کاروائی کا مطالبہ کردیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ پولیس اور دیگر افسران پیپلزپارٹی کی بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، آئی جی سندھ پولیس کو ہٹانا ناگزیر ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سندھ میں شخصی حکمرانی اور کرپشن کےخاتمے کا مشن پورا کرنا ہے، سندھ میں کرپشن بہت زیادہ سیاسی انتظامی شعبوں میں بڑی بدعنوانی ہے،کرپٹ افراد کے خلاف فوری کارروائی اور سیاست سے نااہل کرنے کا قانون ہونا چاہیئے۔
حلیم عادل شیخ نے شکایت کی کہ آئی جی سندھ سیاسی بن چکے ہیں،سندھ پولیس پی پی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں ملوث ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں کامیابی کے بعد اب اگلا سیاسی پڑاؤ سندھ ہے، بہت برداشت کیا،جان بوجھ کروفاق کے خلاف بے بنیاد سیاسی مہم جوئی کی گئی، کارکنان اوراتحادی مایوس نہ ہوں،سندھ میرے دل میں بستا ہے، اگست میں سندھ کے دورے کاشیڈول بنائیں،خود آکرسب سے ملوں گا، پیپلزپارٹی کی کرپٹ صوبائی حکومت اورزرداری خاندان کی کرپشن کو مزیدعوام کے سامنے لائیں گے، کچھ بھی ہو، این آراونہیں دیں گے،نہ کسی کی بلیک میلنگ میں آئیں گے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 19 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 4 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 5 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 4 دن قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 19 گھنٹے قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 4 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 19 گھنٹے قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 19 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 5 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 4 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 4 دن قبل

.jpeg&w=3840&q=75)

