Advertisement
علاقائی

غیر سرکاری نتائج : آزاد کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کرلی

لاہور : غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کر لی جس کے بعد وہ تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 27th 2021, 1:03 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے45 میں سے 44 نشستوں کے  غیر حتمی غیر سرکاری نتائج  آگئے ہیں جن کے مطابق تحریک انصاف 25 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ پیپلز پارٹی 11نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت بن گئی ہے۔  غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ 6 نشستوں پر کامیاب رہی جبکہ مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کوایک ایک نشست ملی۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ، خواجہ احمد فاروق ، سردار تنویر الیاس ، دیوان خان چغتائی ، چوہدری ارشد اور چوہدری۔ انور الحق نے اپنی نشستیں جیت لیں۔  آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد فاروق حیدر ایل اے 32 سے کامیاب ہوئے جبکہ دوسری نشست    ایل اے 33 مظفر آباد میں انہیں  شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب  معاون خصوصی شہباز گل نے ایک ٹویٹ میں فتح کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی نے 26 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ تین چار پولنگ اسٹیشنز متنازعہ ہیں، شرقی باغ کوچھوڑکرباقی تمام حلقوں میں رزلٹس کلیئرہیں، متنازعہ پولنگ اسٹیشنزپردوبارہ پولنگ کافیصلہ آج کریں گے  ۔

واضح رہےکہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر 724 امیدوار مدمقابل تھے، 33 نشستوں پر آزاد کشمیر میں پولنگ ہوئی جبکہ دیگر 12 نشستوں پر مہاجرین کے کوٹے پر پاکستان کے دیگر صوبوں میں مقیم کشمیریوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ بارہ سو انتیس پولنگ  سٹیشنز  کو حساس قرار دیا گیا  تھا۔

Advertisement
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

  • ایک دن قبل
400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

  • ایک دن قبل
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 6 گھنٹے قبل
پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

  • 10 گھنٹے قبل
لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

  • ایک دن قبل
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18  جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

  • 9 گھنٹے قبل
پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

  • 2 دن قبل
ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

  • ایک دن قبل
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • 10 گھنٹے قبل
بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

  • ایک دن قبل
Advertisement