Advertisement

ترکیہ میں تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی، 14 افراد جاں بحق، متعدد لاپتا

یہ واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا جب تارکینِ وطن یورپ پہنچنے کی کوشش میں بحیرہ ایجیئن کے راستے یونان کی طرف روانہ ہوئے،ترک کوسٹ گارڈ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 24th 2025, 3:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ترکیہ میں تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی، 14 افراد جاں بحق، متعدد لاپتا

ترکی کے ساحلی شہر بودرم کے قریب بحیرہ ایجیئن میں تارکینِ وطن کی ربڑ کی کشتی الٹنے سے کم از کم 14 افراد جاں بحق جبکہ متعدد لاپتا ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں مجموعی طور پر 18 افراد سوار تھے۔

اس حوالے سے ترکیہ کے صوبہ صوبہ مغلہ (Mugla) کے گورنر آفس نے اپنے بیان میں کہا کہ 14 غیر قانونی تارکینِ وطن کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی ہیں، جبکہ 2 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ایک زندہ بچ جانے والے شخص نے بتایا کہ کشتی میں 18 لوگ سوار تھے جب وہ بودرم کے ساحل کے قریب الٹ گئی،جبکہ بقیہ 2 لاپتہ افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔

اس حوالے سے ترک کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا جب تارکینِ وطن یورپ پہنچنے کی کوشش میں بحیرہ ایجیئن کے راستے یونان کی طرف روانہ ہوئے۔

ترکیہ کے حکام نے تاحال مرنے والوں کی قومیت یا شناخت کے بارے میں معلومات شیئر نہیں کی ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی کے ساحلی علاقے گزشتہ کئی برسوں سے غیر قانونی ہجرت کی خطرناک گزرگاہ سمجھے جاتے ہیں، جہاں سے تارکینِ وطن اکثر چھوٹی ربڑ کی کشتیوں میں یونانی جزیروں کی جانب سفر کرتے ہیں۔

Advertisement