پنڈی ٹیسٹ : پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف پہلے روز کے اختتام تک 5 وکٹوں پر 259 رنز بنالیے
پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق نے 57 ،شان مسعود 87 رنز بنا کر نمایاں رہے،جبکہ سعود شکیل 42 اور آغا سلمان 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں


راولپنڈی:پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا اور پاکستان نے 5 وکٹوں پر 259 رنز بنالیے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا،امام الحق 17 رنز بنا کر ہارمر کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ عبد اللہ شفیق نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔
بابر اعظم 16 رنز بنا کر کیشوو مہاراج کا شکار بنے ،شان مسعود 87 اور محمد رضوان 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،سعود شکیل 42 اور آغا سلمان 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کیشوو مہاراج اور ہارمر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ راباڈا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں ٹاس کے موقع پر قومی کپتان شان مسعود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچ تھوڑی سی خشک لگ رہی ہے لیکن ہمیں معلوم نہیں کہ یہ کیسے کھیلے گی اور ہم نے یہاں کافی عرصے سے نہیں کھیلا، اس لیے بہتر ہے کہ پہلے بیٹنگ کریں۔
مہمان ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ ہم نے لاہور ٹیسٹ کی پہلی اننگز سے کافی سبق سیکھا ہے، دوسرے میچ میں ویان ملڈر اور سبرین کی جگہ مارکو جینسن اور کیشو مہاراج کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی سکواڈ
پاکستان کی جانب سے ٹیم میں ایک کھلاڑی کی تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ باؤلر حسن علی کی جگہ آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا جو آج اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں، شاہین آفریدی نے آصف آفریدی کو ٹیسٹ کیپ دی، آصف آفریدی نے 39 سال 299 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔
ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نعمان علی، ساجد خان اور آصف آفریدی شامل ہیں۔
جنوبی افریقی ٹیم
جنوبی افریقی ٹیم کپتان ایڈن مارکرم، ریان ریکلٹن، ٹرسٹن سٹبس، ٹونی ڈی زورزی، ڈیوالڈ بریوس، کائل ویرائن، سمن ہارمر، مارکو جینسن، میتھو سامی، کیشو مہاراج اور کگیسو ربادا پر مشتمل ہے۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago




