دستخط کے بعد اب اس ایکٹ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جو پنجاب حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کرے گی جس کے تحت نئی حلقہ بندیاں ہونگی


لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے حال ہی میں اسسمبلی سے پاس ہونے والے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پر دستخط کر دیے جس کے بعد وہ باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کر گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے گورنر سے ملاقات کر کے ایکٹ کے خدوخال پر بریفنگ دی۔
نئے قانون کے تحت صوبے میں حلقہ بندیاں اسی ایکٹ کے مطابق کی جائیں گی، جبکہ ہر یونین کونسل میں 13 ارکان شامل ہوں گے،پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے نفاذ کی آخری رکاوٹ بھی ختم ہو گئی ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے بل پر باضابطہ دستخط کر دیے، جس کے بعد صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تمام قانونی رکاوٹیں دور ہو گئیں،پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایکٹ کی منظوری کے بعد اس کا مسودہ گورنر کو ارسال کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق دستخط کے بعد اب اس ایکٹ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جو پنجاب حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کرے گی،الیکشن کمیشن نئے ایکٹ کے تحت حلقہ بندیاں اور حد بندیوں کا عمل مکمل کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی دسمبر 2025 میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے نفاذ سے صوبے میں بلدیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کی راہ ہموار ہو گی۔
اس موقع پر گورنر پنجاب سے اسپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ملاقات کی اور انہیں پانچ سالہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 9 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 10 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 10 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 10 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 10 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل





