ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر خالد محمود کا ضلع راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کا دورہ
کسی بھی قسم کی کوتاہی، غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کو معیاری اور بروقت صحت کی سہولیات فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر خالد


ڈی جی خان: وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن اور وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر و سیکرٹری صحت و آبادی پنجاب لاہور کی خصوصی ہدایات پر، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر خالد محمود نے اپنی مانیٹرنگ ٹیم کے ہمراہ ضلع راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈاکٹر خالد محمود نے دونوں اضلاع میں صحت عامہ کی صورتحال، طبی سہولیات، اور دستیاب وسائل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف مراکز صحت میں مریضوں کی عیادت کی، ادویات کے اسٹاک کو فزیکلی چیک کیا، اور ہدایت جاری کی کہ مریضوں کو ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
مزید برآں، ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب نے سی ای او ہیلتھ راجن پور اور سی ای او ہیلتھ ڈیرہ غازی خان کے ہمراہ ایک تفصیلی اجلاس میں شرکت کی۔
اس موقع پر افسران کی جانب سے ہیلتھ پروفائل، فیلڈ سرگرمیوں، اور جاری صحت عامہ کے پروگرامز پر تفصیلی بریفنگ پیش کی گئی۔

بریفنگ میں فلڈ ریسپانس کیمپس، ڈینگی کنٹرول مہم، ورٹیکل پروگرامز، مریم نواز ہیلتھ کلینک منصوبہ، ادویات و ویکسینیشن اسٹاک سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی پیش رفت بیان کی گئی۔
دورے کے دوران ڈیرہ غازی خان کی اربن یونین کونسل میں قائم کلینک اِن ویل کا بھی معائنہ کیا گیا، جہاں فراہم کی جانے والی سہولیات، عملے کی کارکردگی، اور مریضوں کو دی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا گیا۔
ڈاکٹر خالد محمود نے اس موقع پر کہا کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی، غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کو معیاری اور بروقت صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں محکمہ صحت صوبے کے تمام اضلاع، خصوصاً جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
- 14 گھنٹے قبل
این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی
- 13 گھنٹے قبل
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور
- 10 گھنٹے قبل

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- 2 دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- ایک دن قبل

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- 2 دن قبل

محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی
- 11 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- 15 گھنٹے قبل
بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار
- 15 گھنٹے قبل

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل











