سرگودھا یونیورسٹی:9 ویں پاکستانی صنعتی نمائش میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
وطن عزیز کی ترقی کا راز صنعتی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہے اور یہ ترقی اسی وقت ممکن ہے جب ہم انڈسٹری اور تاریخ کو آپس میں مکمل جوڑتے ہیں،وائس چانسلر


وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا کے دفتر میں 9 ویں پاکستانی صنعتی نمائش 2025ء میں مختلف شعبہ جات میں خدمات سرانجام دینے والوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقدہوئی۔
تقریب کا اہتمام آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے زیر اہتمام کیا گیا جس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نمایاں کارکردگی کے حامل اساتذہ، ڈائریکٹر اور انتظامی افسران کو شیلڈز سے نوازا۔
اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان، ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عامر علی، ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر احمد رضا بلال، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر اعجاز اصغر بھٹی، پرنسپل کالج آف ایگری کلچر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر میاں انجم مرتضیٰ بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ ایکسپو سنٹر لاہور میں ایورسٹ انٹرنیشنل اور یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام منعقدہ ہونے والی 9 ویں پاکستانی صنعتی نمائش 2025ء انتہائی غیرمعمولی اور کامیاب رہی جس میں ہر شعبہ کے کام کرنے کا جذبہ فقید المثال تھا نیز ہمسایہ ملک چائینہ سے آئے ہوئے مہمانوں اور صنعتکاروں نے بھی اس نمائش کو بے حد سراہااور اسے گذشتہ برسوں کی طرح اپنی نوعیت کی منفرد اور اہم صنعتی نمائش قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی ترقی کا راز صنعتی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہے اور یہ ترقی اسی وقت ممکن ہے جب ہم انڈسٹری اور تاریخ کو آپس میں مکمل جوڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ نمائش 2025ء تعلیم اور انڈسٹری کو آپس میں جوڑنے کی واضح مثال تھی جس میں 200چائنیز اور 200 سے زائد پاکستانی کمپنیوں کا شرکت کرنا اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ بین الاقوامی سطح پر وطن عزیز کی نہ صرف پراڈکٹس متعارف ہورہی ہیں بلکہ ہماری ایکسپورٹ میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے اس موقع پر ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر احمد رضا بلال اور ان کی ٹیم کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی نمائش میں سرگودھا یونیورسٹی کا سٹال اپنے غیرمعمولی پیٹنٹ (انجینئرنگ، ایگری کلچر، سائنس، حیاتیاتی و نباتاتی، فوڈ پراڈکٹس، میڈیا اور فائن آرٹس اینڈ ہیڈ پراڈکٹس) کی وجہ سے حاضرین کی دلچسپی کا باعث بنا رہا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان نے کہا کہ گذشتہ چار برسوں سے سرگودھا یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کی زیر قیادت صنعتی نمائش میں مسلسل شرکت کررہی ہے جس کے دور رس نتائج سامنے آرہے ہیں اور مستقبل میں بھی ایسے عملی اور غیرمعمولی پروگرام جاری رکھے جائیں گے۔

لیجنڈری انگلش بولر جیمز اینڈرسن کو ’سر‘ کے خطاب سے نواز دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

شہریوں کیلئے اچھی خبر،کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان
- 5 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات
- 3 گھنٹے قبل

سوڈان میں باغی فورس کا الفشر شہر پر قبضہ، 2 ہزار افراد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر پہلی بار فائنل میں جگہ بنا لی
- 18 منٹ قبل

کرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
- ایک گھنٹہ قبل

اسحاق ڈار سے الجزائر کے وزیرِ خارجہ کاٹیلی فونک رابطہ ، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
- 2 گھنٹے قبل

روہت شرما کا منفرد اعزاز: ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے عمر رسیدہ بیٹر بن گئے
- 3 گھنٹے قبل

فلسطینی جشن منا رہے تھے، یہاں ایک شرپسند جماعت اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کر رہی تھی،مریم نواز
- 5 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین کو نامزد کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

مذہب کی آڑ میں تشدد قبول نہیں، علمائے کرام رہنمائی کریں ، مریم نواز
- 3 گھنٹے قبل

نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ
- 3 گھنٹے قبل









.jpg&w=3840&q=75)


